نائب صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں جامعہ کے پروفیسر کی کتابوں کا اجراء

0
801
All kind of website designing

نئی دہلی، نیا سویرا لائیو/ہ س : نائب صدر جمہوریہ ہند، شری وینکیا نائیڈو نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پروفیسر رمکی باسوکی دو کتابوں کا آج نئی دہلی میں پبلک ایڈمنسٹریشن انڈین انسٹی ٹیوٹ کے سالانہ کانفرنس میں اجراءکیا۔جن کتابوں کا اجراءعمل میں آیا ان میں سے ایک” پبلک ایڈمنسٹریشن ان ٹونٹی فرسٹ سینچری: اَ گلوبل ساؤتھ پریسپیکٹو“(روٹلیج انڈیا) اور دوسری ”انڈین ایڈ منسٹریشن اسٹرکچر پر فارمنس اینڈ ریفارم“(ایڈروئٹ پبلشرز) تھی۔ رمکی باسو پبلک ایڈمنسٹریشن کی پروفیسر اور شعبہ پولیٹیکل سائنس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سابق صدر ہیں۔ وہ سروجنی نائیڈو سنٹر برائے خواتین کے مطالعہ کی ڈائریکٹر بھی رہی ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں پبلک پالیسی اینڈ گورننس، بین الاقوامی تنظیم اور سیاسی ترقی جیسے امور پر 12 کتابیں اور 40 مضامین تحریر کیے ہیں۔پروفیسر باسو نے معیشت و سیاست کے علاوہ منتظمہ و مقننہ جیسے موضوعات پر بھی کام کیا ہے۔ ان کی تازہ ترین دو کتابیں؛ انٹرنیشنل پالی ٹکس: کانسپٹ اینڈ تھیوریز (2015) اورکور ننس اِن ساوتھ ایشیاء(2017) کو سیج اینڈ روٹلیج، انڈیا نے شائع کی ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here