قرآن کو مٹانے والے دنیا سے مٹ گئے: مولانا قاسم نوری

0
876
All kind of website designing

مدرسہ تعلیم القرآن میردرد روڈ میں دستار بندی کا اجلاس منعقد،  متعدد معروف علماء کرام کا خطاب

نئی دہلی : مدرسہ تعلیم القرآن میردرد روڈ تکیہ کالے خاں میں دستار بندی کا عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا، جس میں حفظ سے فارغ ہونے والے طلبہ کے سر پر دستار فضیلت باندھی گئی اور خصوصی دعاء کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجلاس کی نظامت ادارہ ہذا کے مہتمم مولانا محمد قاسم نوری صدر جمعیۃ علماء ضلع نئی دہلی نے انجام دی جب کہ صدارت مولانا عظیم اللہ صدیقی آرگنائزر ومیڈیا انچار ج جمعیۃ علماء ہند نے کی۔اس موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں مہمان خصوصی قاضی شریعت مولانا نثار احمد الحسینی نے قرآن مجید کی عظمت پر وشنی ڈالی اور کہا کہ قرآن کا مضمون، اللہ کا خط بندوں کے نام ہے، اس لیے اس کو پڑھنابھی ضروری ہے اور جذبہ کے ساتھ اس کو سمجھنا بھی ضروری ہے، انھوں نے لوگوں سے کہا کہ جس طرح آپ کا بیٹا کسی عربی ملک میں ہو اور وہاں سے عربی میں خط لکھ کر بھیجے تو آپ اس وقت تک سکون سے نہیں رہیں گے جب تک کہ اس خط میں کیا لکھا ہے، پڑھ نہ لیں، اسی طرح یہ جذبہ بھی پیدا کریں کہ خدا نے اپنے بندوں سے کیا کہا ہے، اسے بھی سیکھنا اور سمجھنا ہے۔مولانا سید طارق انور قاسمی چئیرمین اسلامک پیس فاؤنڈیشن نے اپنے خطاب میں مہتمم مدرسہ ہِذا مولانا قاسم نوری صاحب کو مبارک باد دی کہ انھوں نے کووڈ کے دور میں بھی چراغ علم کو جلا رکھا ہے، انھوں نے دعاء کی اہمیت پر تفصیلی خطاب کیا۔ ا پنے خطاب میں مولانا محمد قاسم نوری نے کہا کہ دنیا سے قرآ. ن کو مٹانے والے مٹ گئے، قرآن کے دشمن ہمیشہ ذلیل و رسوا ہو ئے ہیں اور ہوں گے۔انھوں نے اس موقع پر امیر شریعت حضرت مولانا ولی صاحب رحمانی ؒ کی وفات حسرت آیات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا اور اپنے دیرینہ تعلقات کا تذکرہ کیا۔صدر اجلاس مولانا عظیم اللہ صدیقی نے طلبہ کے مظاہرہ علم کی تعریف کی اور کہا کہ یہ معصوم بچے آگے چل کر ملت کی قیادت کریں گے، آج اس پود کی جیسی تربیت ہوگی وہ ویسا بنیں گے۔ان کے علاوہ مولانا صابر مظاہری استاذ حدیث جامعہ رحیمیہ مہندیان، مولانا محمد اورنگ زیب کلیم قاسمی نے بھی خطا ب کیا۔
جن طلبہ کی دستار بندی ہوئی ان کے نام محمد عدنان،محمد سفیان،محمد عرفان اور عبدالرحمن ہیں۔اس موقع پر کئی طلبہ کے قرآت اور نعت پیش کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مذکورہ بالا شخصیات کے علاوہ مفتی نظر عالم قاسمی، قاری حسین الرحمن، مولانا اقبال صاحب، مولانا اشرف قاسمی جمعیۃ اوپن اسکول،حاجی اسعد میاں ناظم جمعیۃ علماء ضلع نئی دہلی، پردھان ادریس، حیدر علی،حافظ شمیم، محمد جاوید، صوفی خورشید سمیت کئی اہم علاقی ذمہ ِذارموجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here