احمد آبادآئی آئی ایم میں کورونا دھماکہ

0
446
All kind of website designing

کیمپس میں دو اساتذہ سمیت 40 متاثر،کورونا کی علامات کے باوجود پانچ طلبا نے اسٹیڈیم میں کرکٹ دیکھا

احمد آباد :۔ گجرات میں ایک بار پھر کرونا کاقہر بڑھ رہا ہے۔ احمد آباد کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کیمپس میں گذشتہ دو دنوں میں 40 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو اساتذہ اور دیگر طالب علم ہیں۔ جمعرات کے روز کورونا میں انفیکشن ریاست میں اب تک سب سے زیادہ کورونا کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں ، جبکہ اس عرصے میں سات افراد کی کورونا کے سبب موت ہوئی ہے۔
دراصل ، شہر کے لوگ دیوالی کے بعد سے کچھ نرمی دیئے جانے پر لوگوں کے لاپروائی برتنے اور موٹیرا کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھار ت اور انگلینڈ کے درمیان میچ کروانابھاری پڑتا نظر آرہا ہے۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مہل اچاریہ نے بتایا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 6 طلبا 12 مارچ کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔ ان میں سے 5 طلبا کورونا انفیکشن میں مبتلا ہوگئے۔ آچاریہ نے بتایا کہ طلبا کا 16 مارچ کو ایک نجی لیبارٹری میں ٹیسٹ ہوا تھا ، لیکن انہوں نے اپنے پتے غلط لکھائے۔ پانچوں طلباء نے کورونا مثبت ہونے کی بات کو چھپا لیا جس کی وجہ سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کیمپس کے 23 دیگر افراد بھی انفکشن کا شکار ہوگئے۔ اس میں 22 طلبا اور ایک پروفیسر شامل تھے۔
اس واقعے کے بعد ، آئی آئی ایم کے پرانے اور نئے کیمپسوں میں ٹیسٹ کیے گئے اور 17 دیگر افراد کو بھی کورونا سے متاثر پایا گیا۔ ایک ہفتے میں آئی آئی ایم کے 40افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں آئی آئی ایم کے دو پروفیسر بھی شامل ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here