اعظم گڑھ کےکئی اہم شاعرو ادیب کی بازیافت ضروری

0
783
All kind of website designing

”انور اعظمی” ایک بازیافت کے عنوان منعقدہ سیمینار میں مہمان خصوصی ڈاکٹر اجمل اصلاحی کا خطاب

نئی دہلی : پوروانچل کےعظیم شاعر انوراعظمی پرایک اہم سمینار بعنوان ” انور اعظمی ایک بازیافت ” آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز نئی دہلی (کیمپس جماعت اسلامی ہند ) میں منعقد ہوا۔ پروگرام اپنے وقت مقررہ پر شروع ہوا۔ کورونا گائڈ لائن کو مد نظر رکھتے ہوئے چنندہ لوگوں کو ہی دعوت دی گئی تھی، کئی اعتبار سے یہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔ یہ سمینار اپنے عنوان کے اعتبار سے بہت اہم ہے ۔ اس کی ایک تازہ مثال گزشتہ دنوں ایک مجلس میں ایک صاحب نے ان کا یہ شعر ایک پڑھا تو ایک صاحب بول اٹھے عامر عثمانی کا بھی جوکہ انور اعظمی کا ہے۔یہ سمینار اس لیے بھی بہت اہم ہے کہ پڑھا لکھا طبقہ بھی ان سے نا آشنا ہے ۔
” دی مسلم ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی اعظم گڑھ ” قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی کے تعاون سے منعقد ہوا۔سمینار کی صدارت ڈاکٹر محسن عثمانی ندوی صابق صدر شعبہ عربی ایفلو یونیورسٹی حیدرآبادنے فرمائی۔ اپنے صدارتی خطبہ میں انھوں نے فرمایا کہ انور اعظمی نے کم عمری ہی میں زبان وادب کی غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ سمینار کے توسط سے لوگ انور اعظمی کی خدمات سے واقف ہو سکے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرح کے موضوعات کا احاطہ کیا جائے ۔کلیدی خطبہ معروف محقق وناقد پروفیسر احمد محفوظ نے پیش کیا۔ کلیدی خطبہ یقینا غیر معمولی رہا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اجمل اصلاحی نے انور اعظمی اور دوسرے اعظمی شعرا وادبا کاذکر کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے فرمایا کہ اعظم گڑھ میں تذکرہ نگاری کی روایت نہیں ہے، بصورت دیگر کئی اہم شاعرو ادیب کی بازیافت ممکن ہوتی ۔مہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر فیضان احمد اصلاحی رونق اسٹیج تھے۔ کلمات تشکر ڈاکٹرسیمینار کے روح رواں وکنوینر نازش احتشام اعظمی نےاداکیا ۔ استقبالیہ وتعارفی کلمات ڈاکٹر اورنگ زیب اعظمی نے ادا کیے۔ افتتاحی جلسے کی نظامت ڈاکٹر عمیر منظر نے کی۔دوسری نشست میں مقالات کاسلسلہ شروع ہوا جس کی صدارت پروفیسر ندیم احمد اور پروفیسر صفدر امام قادری نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ثاقب عمران نے انجام دیے۔ اس سیشن میں کل دس مقالات پیش کیے گئے۔ آخری میں ڈاکٹر شاہ نواز فیاض نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ اس سمینار میں کل ۱۸ مقالات پیش ہونے تھے ،لیکن وقت کی تنگ دامانی کی وجہ سے کل ۱۰ ہی مقالات پیش ہوسکے ،اہم شرکاء سمینار میں ڈاکٹر واحد نذیر ڈاکٹر خورشید احمد شفقت اعظمی ،پروفیسر اسلم اصلاحی ،شمس القمر، ایڈوکیٹ ظفر احمد ،ایڈوکیٹ ایاز احمدجلالپوری ،شہزاد احمدجلالپوری، ڈاکٹر محمد اکرم فلاحی، ڈاکٹر عبید الرحمن،انیس احمد ،اشفاق احمد، اشرف بستوی، ابو طلحہ ،ڈاکٹر اسجد ،ڈاکٹر عظمت اللہ معین الدین اعظمی، فیصل مترجم وغیرہ نے خصوصی طور پرشرکت کی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here