ڈاکٹر شیاماپرساد مکھرجی کی جینتی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد، بڑی تعداد میں لوگوں نے خون عطیہ کیا

0
268
All kind of website designing

نئی دہلی،7/جولائی(محمدارسلان خان):ڈاکٹر شیام پرساد مکھرجی کی121 ویں یوم پیدائش کے موقع پربی جے پی اقلیتی شعبہ کے ریاستی سربراہ قاری محمد ہارون کی قیادت میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جسکا افتتاح اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال الدین صدیقی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس دوران بڑی تعداد میں بڑے جوش و خروش سے خون کا عطیہ دیا۔اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈران نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ جمال صدیقی نے جن سنگھ کے بانی ماں بھارتی کے نامور فرزند ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قوم پرستی کے اعلیٰ جذبے کو برقرار رکھا اور ہمارا مستقل الہام ہے۔اقلیتی مورچہ دہلی کے ریاستی انچارج اور سابق وائس چیرمین اقلیتی کمیشن عاطف رشید نے عظیم آزادی پسنداورآئیکون کو انکی 121 ویں جینتی یوم پیدائش پر انکی خدمات کی بھرپور ستائش کی اور کہاکہ ایسے موقع پر خون عطیہ کیمپ قابل تعریف قدم ہے۔اس عظیم خون کے عطیہ کیمپ میں بی جے پی کے صوبے کے صدر آدیش گپتا،شریک انچارج امپریت سنگھ بخشی جی،جنرل سیکرٹری علی رضا زیدی،محمدبلال جی اور عرفان سلمان سمیت سوشل میڈیا کے ہیڈ محمد ناطق حسین انصاری ودیگر بھی موجود رہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here