اے ایم یو طالب علم کو غائب ہوئے ہوگیا پانچ دن، ابھی تک نہیں لگا کوئی سراغ

0
485
اے ایم یو طالب کو غائب ہوئے پانچ دن ابھی تک نہیں لگا کوئی سراغ
All kind of website designing
علی گڑھ،ایجنسی : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بی اے فائنل ایئر کے طالب علم اشرف علی کی گمشدگی کو پانچ دن گذر گئے ہیں لیکن ابھی تک اسکا کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے، اے ایم یو میں موجود طلبہ میں اشتعال بڑھتا جارہا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ مسلسل یہ بات کہہ رہا ہے کہ اسکی اعلی افسران سے بات ہورہی ہے اور طالب علم کی تلاش کے لئے ڈو ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ آج طالب علم اشرف علی کے بھائی محمد ایاز عالم بھی بہار سے علی گڑھ پہنچے اور وائس چانسلر و رجسٹرار سے ملاقات کی۔
انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ نے کہا کہ اترپردیش کے اعلی افسران سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور طالب علم کی تلاش جاری ہے،وہیں طلبہ نے بھی آج افسران کا گھیراؤ کرتے ہوئے جلد تلاش کرنے کے لئے دباؤ بنایا۔ یاد رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی اے فائنل ایئر کا طالب علم اشرف علی 23 فروری سے غائب ہے۔ اشرف بہار کے ارریا ضلع کا رہنے والا ہے جو حال میں اے ایم یوکے ایس ایس ہال نارتھ میں رہ رہا تھا۔ کمرے کے ساتھی امجد علی اور ندیم اختر کے مطابق اشرف علی 23 فروری سے غائب ہے، اسکے گمشدہ ہونے سے قبل اسے شمشاد مارکٹ پر دیکھا گیا تھا،امجد اور ندیم کی تحریر پر یونیورسٹی پراکٹر ٹیم نے علی گڑھ کے تھانہ سول لائن میں تحریر دی ہے جس کی بنیاد پر اشرف کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا کہ ہماری ٹیم اور ضلع کی پولیس کے ساتھ صوبہ کی پولیس اشرف کی تلاش میں مسلسل لگی ہوئی ہے ڈو ٹیمیں دہلی بھی روانہ کی گئی ہیں،ہر زاویے سے تفتیش کی جارہی ہے،طلبہ کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here