چمولی حادثہ: اوما بھارتی کا بی جے پی حکومت پر نشانہ، میں نے بجلی منصوبے کے لئے پہلے ہی منع کیا تھا
چمولی :اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں اتوار کے روزگلیشیئر دھنسنے کے پیش آنے والے قدرتی حادثے میں اب تک 170 لوگ لاپتہ ہیں اور 14 لوگوں کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں ۔ آئی ٹی بی پی کے ترجمان وویک پانڈے نے ریسکیو آپریشن کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے دوسری ٹنل میں راحت اور بچاو کام تیز کریا ہے ۔ ہمیں جانکاری ہے کہ تقریبا تیس افراد وہاں پھنسے ہوسکتے ہیں ۔ ایک ٹنل کو صاف کرنے کیلئے تقریب تین سو آئی ٹی بی پی کے جوان لگائے گئے ہیں ۔چمولی پولیس نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ٹنل میں پھنسے لوگوں کیلئے بچاو اور راحت کے کام جاری ہیں ۔ جے سی بی کی مدد سے ٹنل کے اندر پہنچ کر راستہ کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اب ک کل 15 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے اور الگ الگ مقامات سے 14 لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں گلیشیئر ٹوٹنے سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔ اس کے سبب الکنندا اور دھولی گنگا طغیانی پر ہیں۔ رشی گنگا دریا پر پاور پروجیکٹ کے ڈیم کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ہے۔ گلیشیئر کے ٹوٹنے سے بڑی تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ پر ہے۔گلیشئئر ٹوٹنے کی وجہ سے الکنندا میں پانی کا بہاؤ کافی بڑھ گیا ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ میں کئی گھروں کے بہہ جانے کا خدشہ ہے۔آس پاس کے علاقے خالی کرائے جارہے ہیں۔ لوگوں سے محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل کی جارہی ہے۔
https://twitter.com/chamolipolice?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1358603235502616578%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Futtarakhand-glacier-break-kills-at-least-114-150-missing-hydro-projects-severely-damaged-imt-341037.html
دوسری جانب اس ناگہانی آفت پر سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی نے اتراکھنڈ کے چمولی میں ہوئے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلیشیر کے ٹوٹنے سے ہونے والا سانحہ تشویشناک ہے
اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیر کے ٹوٹنے سے علاقے میں کافی تباہی مچائی ہے۔ اس حادثے میں 150 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ موقع پر فوج کی ٹیم مستقل طور پر راحت رسانی کا کام کر رہی ہے، مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلی اور بی جے پی رہنما اوما بھارتی نے اس واقعے پر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ جوشی مٹھ سے 24 کلومیٹر دور، پانگ گاؤں ضلع چمولی اتراکھنڈ کے اوپر گلیشیر کے ٹوٹنے سے ریشی گنگا پر چل رہے بجلی منصوبہ کو شدید طور پر نقصان ہوا ہے اور تباہی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ میں گنگا میّا سے دعا کرتی ہوں کہ گنگا ماں وہاں پھنسے لوگوں کی حفاظت کرے۔
اوما بھارتی نے کہا کہ کل میں اترکاشی میں تھی، آج میں ہری دوار پہنچی ہوں۔ ہریدوار میں ایک الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے، مطلب یہ ہے کہ تباہی ہری دوار میں آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جب میں وزیر تھی، تب میں نے اپنی وزارت کی جانب سے ہمالیہ اتراکھنڈ کے ڈیموں کے بارے میں دیئے گئے حلف نامے میں، میں نے یہ درخواست کی تھی کہ ہمالیہ ایک بہت ہی حساس جگہ ہے، لہذا گنگا اور اس کی اہم معاون ندیوں پر بجلی منصوبے کے تحت کوئی تعمیراتی کام نہیں کیا جانا چاہیے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں