انڈیااسلامک کلچرل سینٹرمیں مشہور سوشل ورکرڈاکٹر شمیم اے خان کے یوم ولادت پرتقریب کاشاندارانعقاد

0
97
All kind of website designing

نئی دہلی،16/اگست(محمدارسلان خان):75ویں آزادی کا امرت مہوتسوکے تحت’ایک شام جشن آزادی کے نام‘ کے ہمراہ معروف جر نلسٹ وشاعر اور مشہورانسانی حقوق کارکن ڈاکٹر شمیم اے خان کے یوم پیدائش کے موقع پرراجدھانی کے انڈیااسلامک کلچرل سینٹرمیں تقریب کاانعقادکیاگیا،جس میں سویتااسیم،شاہد انجم، اوروشی اگروال،اختر اعظمی،انس فیضی،کرن یادو، سردار سریندر سنگھ شجر، علینا عترت،پرکاش راوت،شرف نانپاوری،جاویدمشیری ودیگرشاعروں نے75ویں آزادی کاامرت مہوتسوکی مناسبت سے اورڈاکٹرشمیم خان کی سیاسی، سماجی وملی خدمات پر شاعری پیش کرکے ناظرین سے داد وتحسین حاصل کی۔تقریب کے روح رواں ڈاکٹر شمیم اے خان نے سبھی مہمانان کااستقبال کیا اورکہاکہ میرے اعزازمیں جن لوگوں نے پروگرام منعقدکیاگیاہے،میں اس کیلئے سبھی کا بیحد مشکور و ممنون ہیں،بالخصوص جن شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا ہے،وہ واقعی قابل ستائش ہے۔ اس دوران جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلرپروفیسر ایم.افشارعالم،ابراراحمد (آئی آر ایس)،آئی آئی سی سی کے نائب صدایس ایم خان،غازی پور منڈی کے چیئر مین الحاج بھائی مہربان قریشی،دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئر مین ذاکر خان منصوری،عرس کمیٹی کے صدرایف آئی اسماعیلی،بی جے پی کے سینئرلیڈرمحمدعرفان احمد،سید محمد آصف،اداکارہ مایا سنگھ،حاجی محمدشاکرقریشی،سوشل ورکر محمدغفران آفریدی،زبیر صنم ودیگر نے شر کت کرتے ہوئے ڈاکٹر شمیم خان کو یوم ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اچھی صحت کے ساتھ عمر درازی کی دعاکی۔ نظامت کے فرائض معین شاداب اور شاہد انجم نے مشترکہ طورپرانجام دئے،جبکہ آخر میں ڈاکٹر تبریز خان اورایڈوکیٹ بلال خان نے تمام شرکاکا شکریہ ادا کیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here