پر امن فلسطینی مظاہرین پر پل پڑی اسرائیلی فوج ، 38زخمی 

0
1154
All kind of website designing

اسرائیلی فوج کی مشرقی غزہ میں توپ خانے سے شدید گولہ باری،کئی مکانات تباہ، متعدد مویشی ہلاک ، شہداء کے قبرستان کو بھی نشانہ بنایا ،اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر نہتے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ ،براہ راست فائرنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا،ہلال احمر 

مقبوضہ بیت المقدس۔16مارچ(یو این این ) مقبوضہ بیت المقدس میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 38 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمر فلسطین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر نہتے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 27 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔ہلال احمر کے مطابق قابض فوج کی براہ راست فائرنگ اور دھاتی گولیوں سے کی گئی بوچھاڑ سے 9 فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ دو فلسطینی اسرائیلی فوج کے وحشیانہ لاٹھی چارج سے زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس چھ دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد القدس سمیت پورے فلسطین میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتی ہے۔اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں واقع تاریخی مقام سبسطیہ میں فلسطینی پرچم لہرانے کے لیے بنائے گئے پول کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی انجینیرنگ کور نے تاریخی مقام سبسطیہ فلسطینی پرچم لہرانے کے لیے بنائے گئے پول کو تباہ کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج تاریخی مقام پر بم نصب کر کے کسی بھی وقت اسے دھماکے سے تباہ کرسکتی ہے۔ اسرائیلی فوج کو یہ کہتے سنا گیا ہے کہ وہ سبسطیہ کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔خیال رہے کہ غرب اردن کے شمال مغرب میں واقع سبسطیہ ایک تاریخی مقام ہے۔ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کار اس تاریخی مقام کی حیثیت کو ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ادھر فلسطین کے علاقے غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کئی مکانات کونقصان پہنچا اور متعدد مویشی ہلاک ہوگئے۔مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں توپ خانے سے شدید گولہ باری کی۔ کئی گولے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مراکز پر گرے جب کہ بعض گولے قریبی کھیتوں میں بھی گرے ہیں۔مقامی فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کے جواب میں بھی فائرنگ کی۔قبل ازیں اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک مرکز پر وحشیانہ بمباری کی۔ طیاروں سے گرائے گئے بموں سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ادھر اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں شہدا قبرستان کے اطراف میں ٹینکوں سے گولہ باری کی۔ متاثرہ علاقے میں آگ اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کی وحشیانہ زمینی اور فضائی کارروائی کے بعد فلسطینی شہری خوف وہراس کا شکار ہوگئے ہیں۔ادھر اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے سرحد پرگشت کیدوران چار زور دار دھماکے ہوئے۔ یہ بم دھماکے فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے کیے جانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here