مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم میں جھنڈا سلامی تقریب کا انعقاد

0
135
All kind of website designing

نئی دہلی،27/جنوری(محمدارسلان خان):74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر باڑ ہ ہندوراؤ کے چمنی میل علاقہ میں واقع مدرسہ تحفیظ القرآن میں جشن جمہوریت کی تقریب شاندار طریقے سے منعقد کی گئی،محمد شعیب کی تلاوت کلام اللہ سے تقریب کاآغازہوا،جبکہ قاری محمد ہاشم نے نعت شریف پیش کی، محمد سہیل نے ترانہ جشن جمہوریت سنایا۔ قاری محمد نعیم اور محمد اسعد میواتی نے انگلش میں،محمد انس خان نے ہندی اور محمد عبدالرحمن نے جشن جمہوریت کے عنوان سے اردو میں تقریر پیش کی،نیزمحمدریحان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔مدرسہ کے مہتمم مولانا قاری محمد عمر قاسمی نے 26جنوری کے تعلق سے پُر مغز گفتگو کی۔ انہوں نے آزادی کے متوالوں کوسلام پیش کیااورہندوستانی دستور کے حوالے سے کہاکہ ہمارا آئین مذ ہبی بنیاد پر نہیں بلکہ قومیت کی بنیاد پر بنا ہے نیز ایک مذہب کی بنیاد پر قطعی قانون نہیں بن سکتا ہے، وطن عزیز کا جو قانون ہے وہ سب سے خوبصورت اورشاندار ہے اسی وجہ سے ہمارا جمہوری ملک پوری دنیا میں مقبول ہے۔صدارت کرتے ہوئے مفتی محمدانیس الرحمٰن قاسمی(استاد حدیث، مدرسہ عبدالرب کشمیری گیٹ)نے طلبا کو یوم جمہوریہ کی اہمیت و افادیت روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جسطرح ہمارے لئے یوم آزادی ایک مخصوص اور اہم دن ہے، اسی طرح یوم جمہوریہ بھی ہمارے لئے بیحد اہم روز ہے،اس روزہمارے ملک کا آئین نافذ ہوا جو آج تک قائم ودائم ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے ملک کے آئین کی عزت کریں اور ایک اچھے شہری ہو نے کا ثبوت پیش کریں۔آخر میں مفتی انیس الرحمان نے ملک و ملت کی فلاح و بہبود کے خاطردعاکرائی۔اہم شرکامیں سماجی وملی لیڈرحافظ محمد غفران نقشبندی،قاری محمد عابد،قاری محمد نیاز،قاری محمد جمشید (امام مسجدبٹلاوالی)،بھائی محمدکامران،مولاناطیب،بھائی محمد شہزاد، حاجی انیس الرحمٰن،معراج الدین دیگر کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here