راجدھانی کے سیول لائن میں کا نگریس پارٹی کے سینئر لیڈرالحاج محمد عثمان قریشی کی طرف سے تقریب کاشاندار انعقاد

0
161
All kind of website designing

نئی دہلی،12/مارچ(محمدارسلان خان):پچھلی شب سیول لائن میں کا نگریس پارٹی کے سینئر لیڈر الحاج محمد عثمان قریشی کی طرف سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں کافی اہم شخصیات نے شر کت کی۔اس موقع پرطوبی عثمان کے ہمراہ عاشق الہی قریشی(ایڈوکیٹ)ولد ایڈوکیٹ حاجی محمد توفیق الہی(میرٹھ) اور طیبہ عثمان کے ہمراہ صالح علی قریشی ابن حاجی محمد شاہد علی قریشی (ہاپوڑ)کا چالہ (چوتھی)کا پروگرام بھی بڑی شاندارطریقے سے اہتمام کیا گیا۔اس شاندار تقریب میں لذیذوذائقہ دارکھانوں سے مہمان خوب لطف اندوز ومحظوظ ہوئے،جبکہ سبھی لوگوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے جوڑے کو نیک خوہشات پیش کیں اور تحائف وغیرہ پیش کئے۔تقریب کے کنوینر الحاج عثمان قریشی نے تمام مہمانوں کا پھولوں کی مالا اور پگڑی کیساتھ بہترین انداز میں استقبال کیا۔اس دوران حاجی محمد انتظام احمد قریشی، حاجی محمد نظام قریشی،الحاج بھائی محمد مہربان قریشی،محمد عرفان قریشی،حاجی محمد ارمان قریشی، محمد فرمان قریشی،محمد گلفام قریشی،حاجی محمد احسان قریشی سمیت مشہور سوشل ورکر الحاج محمد شکیل سیفی،حاجی عبد الواحد قریشی جی،حاجی محمدیونس قریشی (اندر لوک)،جر نلسٹ محمدغفران آفریدی،دانش متین ودیگر کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔آخر میں محمد سبحان (عثمان)نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here