نتیش کے قافلہ میں نئی توسیع آج،17 وزرا لیں گے حلف !

0
793
All kind of website designing

دو مسلم نمائندوں کے ساتھ دیگر پندرہ لوگوںکی بھی ہوگی حلف برداری

میم ضاد فضلی

پٹنہ: نتیش کی کابینہ میں بی جے پی کوٹہ سے 9 اور جے ڈی یو کوٹہ سے 8 ایم اراکین اسمبلی کو وزارتیں تفویض کی جائیں گی۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی کا واحد مسلم چہرہ شاہنواز حسین کا نام بھی نئے وزراء کی لسٹ میں شامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نتیش کمار نے کابینہ میں نوجوان چہروں کو کابینہ میں شامل کرنے پر خاص زور دیا ہے۔
ریاست میں آج سہ پہر 12.30 بجے بہار کے گورنر پھاگو چوہان وزیر اعلی نتیش کمار کے نئے وزرا کو عہدہ اور رازداری کا حلد دلائیں گے۔ اس سے قبل میڈیا میں کابینہ میں شامل ہونے کے لئے وزراء کے ناموں کی تصدیق شدہ فہرست آگئی ۔ ساتھ ہی معاصر نیشنل نیوز چینل اے بی پی نیوز کو یہ بھی جانکاری ملی ہے کہ کس ذات سے کتنے لوگوں کو وزیر بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ نئی توسیع ہونے نتیش کی کابینہ میں بی جے پی کوٹہ سے 9 اور جے ڈی یو کوٹہ کے 8 ایم ایل اے کو وزیر بنایا جارہا ہے۔ نتیش کی نئی وزرا کی فہرست میں بی جے پی کے واحد مسلم چہرے شاہنواز حسین کا نام بھی شامل ہے۔ کس ذات برادری سے کتنے امیدواروں کو کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے اس کی تفصیل ذیل میں پیش کی جارہی ہے۔
خلاصہ کلام یہ کہ تقریبا ڈھائی ماہ اقتدار میں رہنے کے بعد ہرطرف سے تنقیدوں اور کھینچ تان کے بعد نتیش کی کابینہ میں توسیع کی جارہی ہے۔ نتیش کمار نے گذشتہ سال نومبر میں ساتویں بار ریاست کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ سید شاہنواز حسین کے علاوہ زماں خان بھی وزیر بنائے جارہے ہیں۔ یعنی مسلم اقلیتوں کی طرف سے دو نمائندوں کو نتیش کمار نئی توسیع کے دوران اپنی کابینہ میں شامل کرنے جارہے ہیں۔ شاہنواز حسین فی الحال بی جے پی کے قومی ترجمان ہیں۔ وہ مرکزی حکومت میں دو بار لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ، فوڈ پروسیسنگ کے وزیراور شہری ہوا بازی ، ٹیکسٹائل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر کے طور پر خدمات دے چکے ہیں۔
جے ڈی یو کوٹہ سے وزیر بننے والے مسلم نمائندہ زماں خان کے سلسلے میں 22 جنوری 2021 کو یہ اطلاع ملی تھی کہ حزب اختلاف اور حکمران جماعت بڑے پیمانے پر سیاسی جوڑ توڑ اور خرید و فروخت میں لگی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار میں بہوجن سماج پارٹی کے اکلوتے رکن اسمبلی محمد زماں خان جے ڈی (یو) میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ انہوں نے کیمور کی چین پور اسمبلی سیٹ سے جیت درج کی تھی ، اسی وقت یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ نتیش کابینہ کی بہت جلد توسیع ہونے والی ہے، اس میں انہیں وزارت کا تحفہ مل سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے لئے اس کو بھی ایک بڑا دھچکا تھا، کیونکہ زمان خان پارٹی کے واحد ایم ایل اے تھے اور انہوں نے ہی جے ڈی (یو) کی جیت کی راہ میں مضبوط دیوار حائل کردی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ پچھلے 18 دسمبر کو میں نے جے ڈی (یو) کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ تب سے یہ قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھیں کہ وہ جے ڈی (یو) میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ ایم ایل اے زماں خان کے علاوہ کانگریس کے رکن اسمبلی گوتم مراری نے بھی جے ڈی یو کے سابق ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ سے بھی ملاقات کی تھی۔ دونوں ایم ایل اے نے اس وقت کے جے ڈی (یو) کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت کی تھی ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here