All kind of website designing

ضمنی انتخاب میں کامیاب سرفراز عالم اور دیگرامیدواروں کی کامیابی پرمبارکباد

دربھنگہ(پریس ریلیز)ملک میں چار سالوں سے جس طرح کی سیاست ہورہی ہے اس سے سیکولر ذہن کے لوگوں میں بے چینی سی پیدا ہوگئی ہے اور ملک میں بھی نفرت کی سیاست نے جڑ پھیلانا شروع کردیا ہے۔ ایسے میں ریاست میں میں راشٹریہ جنتادل کی جانب سے تعلیم کے شعبہ اور پرانے سیاسی و سماجی کارکن و عوام کے دلوں کی دھڑکن اشفاق کریم اور منوج جھا کو راجیہ سبھا بھیجے جانے کے فیصلہ کوبہار کی امن پسند عوام نے خوش آئند بتاتے ہوئے راجد کے اس فیصلے کا استقبال کیا۔ وہیں دوسری جانب بہار میں پچھلے دنوں ہوئے ضمنی انتخاب میں جس طرح سے بھاجپا کے کچھ فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے والے نیتاؤں کے ذریعہ اشتعال انگیز بیان بازی کی جارہی تھی، جسے بہار کی امن پسند عوام نے پوری طرح سے نکار دیا اور ضمنی انتخاب میں بھاجپا کو بہار ہی نہیں، بلکہ اترپردیش میں صاف کردیا۔ بہار کی تین سیٹوں میں سے دو راشٹریہ جنتادل کی جھولی میں آیا جس میں سب سے زیادہ ارریہ کی سیٹ پر بھاجپا کے نیتاؤں نے گندی سیاست شروع کردی تھی، لیکن اللہ نے بھاجپائی کی ایک نہ چلنے دی اورسرفراز عالم بڑی کامیابی کے ساتھ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔اشفاق کریم، منوج جھا اور سرفراز عالم سمیت سبھی کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدرنظرعالم، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سابق چیئرمین مولانا اعجازاحمد، اقلیت جاگرن سوسائٹی کے جنرل سکریٹری اسرارالحق لاڈلے، انصاف منچ کے ریاستی نائب صدرنیازاحمد، سماجی کارکن شاہداطہر، جمعیۃ الراعین کے کوآرڈی نیٹرراحت علی، راجد کے ضلع کوآرڈینیٹر رام چندر یادو،مقصودعالم پپو خان، سرورعلی فیضی، وجئے کمار جھا، شاہ عمادالدین سرور، مظفرکمال راشد،اخلاق صدیقی، اسد ندوی، سمیع اللہ ندوی، جاویدکریم ظفر،انجینئرفخرالدین قمر، صفی الرحمن راعین ایڈوکیٹ، مہدی رضا روشن القادر، صوفی زاہدحسین، ساجدقیصر،سیدمظفرکمال، محمدارمان وغیرہ نے کہا کہ بہار میں اس وقت راجد پارٹی تیجسوی یادو کی قیادت میں زوروشور سے عوام کے بیچ اپنی جگہ بنانے میں لگی ہے اور ایسے میں راجیہ سبھا کے لئے پرانے نیتاؤں کی جگہ نئے لوگوں کو موقع دیاجانا یہ بڑی بات ہے۔ صدیوں سے بہت ساری پارٹیوں پر پرانے لیڈروں نے قبضہ جماکر پارٹی کو کمزور کرنے کے علاوہ کوئی پارٹی کے حق میں کام نہیں کررہا ہے ایسے میں یوا لیڈر تیجسوی یادو کی قیادت میں نئے چہروں کو موقع دیا جانا یقیناًبہار کی سیاست میں ایک نئی ہلچل پیدا کردی ہے اور یہی وجہ کر تیجسوی یادو کی طرف عام لوگوں کا رجحان کافی بڑھتا جارہا ہے۔اشفاق کریم ایک پرانے اور سماجی لوگ ہیں راجد کے ذریعہ ان کو راجیہ سبھا بھیجاجانا نہ صرف سیمانچل بلکہ متھلانچل کے ساتھ ساتھ پورے بہار کے مسلمانوں میں خوشی کی لہرپائی جارہی ہے اور سبھی لوگوں کی زبان پر یہی الفاظ ہے کہ پہلی بار اکسی تعلیم یافتہ اور ذی شعور شخص کو بڑی ذمہ داری والا عہدہ دیا گیا ہے جس کے وہ لائق تھے۔ اشفاق کریم عرصہ دراز سے سیمانچل علاقہ میں غریبوں کے درمیان جاکرلوگوں کی آواز بنتے رہے ہیں۔ ان کے راجیہ سبھا رکن منتخب ہونے سے سیکولر محاذ میں کافی مضبوطی آئے گی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here