خطباتِ جمعہ

0
2193
All kind of website designing

خطباتِ جمعہ

تالیف
پروفیسر سعود عالم قاسمی،
سابق ناظم دینیات ، علمی گڑھ مسلم یونیورسٹی

تبصرہ : ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

مسلمانوں کی دینی ، سماجی اور اخلاقی تربیت و اصلاح میں خطباتِ جمعہ کی بڑی اہمیت ہے۔مسلمانوں کی اکثریت جمعہ کی نماز کا اہتمام کرتی ہے ، وہ بھی جو پنج وقتہ نمازیں مسجدوں میں نہیں پڑھتے ، جمعہ کی نماز کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ _ اگر خطبۂ جمعہ ان کی زبان میں دیا جائے اور اس میں دین کے تمام پہلوؤں : عقائد ، عبادات ، معاشرت ، معاملات اور اخلاقیات پر روشنی ڈالی جائے

ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی
ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی

تو انہیں دین کی بنیادی معلومات حاصل ہوں گی اور ان کے ایمان میں اضافہ ہوگا۔
جماعت اسلامی ہند کے شعبۂ اسلامی معاشرہ کی طرف سے خطباتِ جمعہ کو منظّم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے _ اس کے لیے حلقوں کو توجہ دلائی گئی ہے اور بعض حلقوں کے شعبۂ اسلامی معاشرہ کے ذریعے ہر ہفتہ خطبۂ جمعہ فراہم بھی کیے جا رہے ہیں _۔
متعدد علمائے کرام نے اردو زبان میں خطباتِ جمعہ تیار کیے ہیں اور ان کی کتابیں مارکیٹ میں دست یاب ہیں _ اس نام سے ایک عمدہ کتاب پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی کی ہے۔ _ موصوف علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی علی گڑھ کے شعبۂ دینیات (سُنّی) میں پروفیسر ہیں ، فیکلٹی آف تھیالوجی کے ڈین رہ چکے ہیں ، یونی ورسٹی کے متعدد تدریسی اور انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں _ آج کل ماہ نامہ تہذیب الأخلاق کے ایڈیٹر ہیں _۔
یہ کتاب 58 خطبات پر مشتمل ہے _ اس میں ماہ بہ ماہ خطبات مرتّب کیے گئے ہیں چنانچہ ربیع الاول میں سیرت نبوی سے متعلق ، رجب میں معراج سے متعلق ، رمضان میں روزوں سے متعلق ، ذی الحجہ میں حج و قربانی سے متعلق خطبات ہیں ، دیگر مہینوں میں سماجی ، اخلاقی ، تربیتی اور اصلاحی موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے _ اس کا پہلا ایڈیشن ہم درد ایجوکیشن سوسائٹی نئی دہلی اور دوسرا ایڈیشن زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی طرف سے شائع ہوا تھا _ تیسرا ایڈیشن منشورات انڈیا نئی دہلی نے طبع کیا ہے _ معلوم ہوا کہ گجراتی زبان میں بھی اس کا ترجمہ ہوگیا ہے۔
مرکزی شعبۂ اسلامی معاشرہ ، جماعت اسلامی ہند نے طے کیا ہے کہ ہر ہفتہ اس کتاب سے ایک خطبہ سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع سے عام کیا جائے گا _ امید ہے کہ ائمہ و خطبا اس سے فائدہ اٹھائیں گے _ جو علماء اردو یا مقامی زبان میں خطبہ دینے کے قائل ہیں وہ دورانِ خطبہ اسے استعمال کرسکتے ہیں اور جو صرف عربی زبان میں خطبہ کو درست سمجھتے ہیں وہ خطبہ سے قبل یا نماز کے بعد اپنی تقریروں میں اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں _۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here