علم کا خزانہ ہم سے روٹھ گیا 

0
985
All kind of website designing

 

مولانا شفیق قاسمی

 امام وخطيب ناخدا مسجد کلکتہ ونائب صدر آل انڈیا ملی کونسل مغربی بنگال

یہ سال  مسلمانوں کیلئے اور خصوصاً علماء طبقہ 

مولانا شفیق قاسمی، کولکاتہ
مولانا شفیق قاسمی، کولکاتہ

کے لیے عام الحزن ہے  آئے دن ملک کے کسی نہ کسی کونے سے یہ خبر کان کے پردے سے ٹکڑاتی ہے اور مایوسی کی کیفیت چھاجاتی ہے  کہ کوئی عالم ربانی دار آخرت کی طرف کوچ کرگئے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حدیث میں جو پڑھا تھا کہ قرب قیامت میں علم اٹھا لیا جائے اور اسکی شکل یہ ہوگی کہ علماء ربانیین کو اٹھا لیا جائے گا وہی زمانہ شاید کہ اچکا ہے۔

  معمول کے مطابق ناشتہ وغیرہ سے فراغت کے بعد سوچا کچھ خبر  وغیرہ پڑھی جائے جیسے ہی واٹس ایپ کھولا تو کئی سارے گروپس میں خوب تیزی کے ساتھ ایک ہی خبر گردش کررہی تھی کہ صوبہ بہار سے تعلق رکھنے والے امارت شرعیہ کے قاضی مولانا محمد قاسم  مظفر پوری رحمہ اللہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔  پچھلے کئی دنوں سے حضرت کی علالت کی خبریں گردش کررہی تھیں دعا بھی کررہا تھا کہ اللہ  تعالیٰ مولانا کا سایہ ہم طالب علموں پر تادیر قائم رکھے لیکن اللہ تعالیٰ کی مشیت کو نہ تو کوئی ٹال سکتا ہے اور نہ وقت سے پہلے کوئی جان سکتا ہے آخر کار ہوا بھی وہی جو اللہ کی مرضی تھی۔ خبر پڑھتے ہی مایوسی کی کیفیت طاری ہو گئی اور حضرت مولانا کے ساتھ ماضی میں گزرے ہوئے لمحات شدت کے ساتھ یاد آنے لگے۔ 
مولانا محمد قاسم صاحب مظفر پوری رحمۃ اللہ علیہ اس وقت مربی علماء میں سے تھے نہ صرف صوبہ بہار بلکہ پورے ملک کو آپ پر ناز تھا کیونکہ کہ آپ نے خدا تعالیٰ کی عطا کی ہوئی فقہی بصیرت سے اپنی زندگی کی آخری عمر تک لوگوں کی خدمت کرتے رہے  مولانا بڑے ہی با اخلاق آدمی تھے فخر و مباہات سے کوسوں دور مزاج میں نہایت نرمی اور اپنے چھوٹوں کے ساتھ بڑے شفقت سے پیش آتے تھے مولانا سے کئی ملاقات کا شرف اس ناچیز کو بھی حاصل ہوا اکثر کسی نہ کسی پروگرام میں ملاقات ہوتی تھی کلکتہ میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس کے موقع سے بھی ملاقات ہوئی تھی 2009 میں جب میں سفر حج پر تھا تو مولانا بھی اس سال حج کے سفر پر تھے جدہ ائرپورٹ پر انکی طبیعت بگڑ گئی تھی تو کچھ خدمت کا بھی موقع ملا تھا۔ آج حضرت مولانا ہم لوگوں کے درمیان نہیں رہے، آپ کی کمی شدت سے محسوس ہوتی رہے گی۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ مولانا سے محبت کرنے والے اور ان سے وابستہ لوگ مولانا کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں۔  دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here