دنیا کے وجودکی ابتداء ازدواجی زندگی سے، نکاح میں سادگی سنت رسول اللہ ہے : حکیم الدین قاسمی

0
1605

(احمد آباد ۲ دسمبر (نیا سویرا لائیو 

جمعیۃ علماء ہند کے سیکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے بروز جمعہ قبل نماز جمعہ احمد آباد کی تاریخی چھ سو سالہ قدیم مسجد دائی حلیمہ میں اپنے خطاب میں سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہم گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے اسوہ کو صرف بیانات اور تقریروں کی حد تک نہ رکھا جائے نہ ہی صرف کسی متعینہ دن و مہینے تک کے لئے محدود کیا جائے بلکہ ہر مسلمان کو اپنی زندگی کے ہر ہر شعبے میں اور ہر عمل میں اسے اپنانا چاہئے۔موصوف نے اپنی مختصرتقر یر میں اسوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی روشنی میں غیر مسلموں کے ساتھ میل جول اور تعلقات کو انسانیت کی بنیاد پر ، اسلامی تعلیمات کے دائرے میں رہتے ہوئے استوار کرنے اور بڑھانے کی ترغیب دیتے ہوئے اسے اس ملک کی ترقی واستحکام کے لئے ضروری قرار دیا اور کہا کہ نفرت اور تشدد کا جواب پیار و محبت سے دینے کی ضرو رت ہے ہم اگر اس فلسفے کو مضبوط کریں گے تو اس سے ملک میں امن و امان اور پیار و محبت کا ماحول بنے گا اور سب کی ترقی ہوگی۔موصوف نے نماز جمعہ کے بعد مجلس نکاح کے انعقاد کی مناسبت سے فرمایا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی زندگی میں ہمارے لئے تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔اپنے مسائل کوحل کرانے کیلئے ہمیں کہیں اور دیکھنے سمجھنے اور جانے کی ضرور ت نہیں ہے۔ شریعت اسلامیہ و سنت نبوی علیہ الصلاۃ والسلام کو مضبوط و مستحکم کرنے میں ہماری دونوں جہان کی کامیابی مضمر ہے۔ واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند کے صوبہ گجرات کے جواں سال کارکن اور اکاؤنٹنٹ جناب محمد شعیب بھاگلیہ کامہر فاطمی پر انتہائی سادگی اور پُروقار انداز سے اس قدیم تاریخی مسجد میں بعد نماز جمعہ عقد مسنونہ عمل میں آیا جس میں ان کے اہل خانہ محترم حاجی عبدالرؤوف بھاگلیہ کی نگرانی و رہنمائی میں تمام رشتہ دار و احباب سمیت صوبہ گجرات کے ذمہ داران بشمول صوبا ئی ناظم اعلی پروفیسر نثار احمد انصاری، جمعیۃ علماء ہند کے آرگنائزر س مولانا علیم الدین اجمیری، مولانا ابوالحسن سیوانی، حافظ بشیر احمد پرتابگڈھی، مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی وغیرہ بھی شریک ہوئے۔بعد نماز جمعہ متصلا مولانا مفتی نثار احمد فلاحی مفتی گودھرا نے خطبہ نکاح کی خواندگی کے بعد ایجاب و قبول کرایا

 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here