عشرہ محرم کا عمل

0
1224

پورے عشرہ محرم میں زیادہ سے زیادہ دینی مجالس کا اہتمام ہونا چاہئے . جس میں اصلاحی اور دعوتی موضوعات کے ساتهه تاریخ اسلام اور امت کے ماضی سے تعلق رکهنے والے سبق آموز واقعات اور سیر ومغازی پر مشتمل موضوعات پر گفتگو ہو محض لوگوں کی تعلیم وتربیت کے مقصد سے اس میں تو بہ ظاہر کوئی مضائقہ نہیں ہئے .اسکے علاوہ کوئی بهی عمل خواہ سینہ کوبی اور ماتم کا ہو یا تعزیہ داری کا ہو حضرات حسنین رضی اللہ عنهما کے نام پر ہو یاکسی اور نام کے سے اس کا رسول اللہ کے لائے ہوئے دین سے کوئی تعلق نہیں ہئے. اسکو نہ تو اسلام کانام دیا جاسکتا ہئے اور نہ ہی ثواب کی چیز تصور کیا جاسکتا ہئے .اس عمل کو چاہے کوئی سنی کرے یا شیعہ غلط ہئے ناجائز اور بدعت قبیحہ ہئے اسے ترک کیا جانا چاهئے اور شیعہ سنی سب کو اپنی اصلاح کتاب اللہ اور ہدایات نبوی کی روشنی میں کرنی چاہئے اور9یا 10 یا10 اور11 کو زوزہ رکهنے کا اہتمام کرنا چاہئے اور بس .اس سے زیادہ کوئی اورچیز اسلام میں نہ ثابت ہئے اور منقول .اب اس میں کوئی کسی چیزکا حشو واضافہ کر رہاہئے تو یہ من گهڑت باتیں ہیں” اللہ ورسولہ بری مما یعملون” .اللہ ہم سب کو صحیح دین اور صراط مستقیم اور اپنے آخری رسول صلعم کی ہدایات پرچلنے کی توفیق دے” .یا ایها الذین آمنوا اتقوا اللہ حق تقاتہ ولاتموتن الا وانتم مسلمون” زندگی کے ہر موڑ اورہرگام پہ یہی ہمارے لئے حکم ربی ہئے. اللهم اهدنا الی سواء السبیل .ن.القاسمی

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here