مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم چمنی میل میں’ ڈاکٹر ذاکر حسین کی حیات وخدمات ‘پر سمینار کا انعقاد

0
734
All kind of website designing

ئی دہلی،24فروری(محمدارسلان خان):
سابق صدر جمہوریہ ہند،بھارت رتن ڈاکٹر ذاکر حسین کی حیات وخدمات پرمنعقد سمینارمیں معروف دانشوروں نے ان کی شخصیات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وہ تاحیات سیکولر اقدار کے پیرواور اقتصادی عدم مساوات ،فرقہ واریت اور علاقائیت کے مخالف رہے ۔باڑ ہ ہندوراؤ کے چمنی مل میں واقع مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم میں معروف سیاستداں ڈاکٹر ذاکر حسین کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدپروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر دہلی حج کمیٹی کے سابق چےئر مین ڈاکٹر الحاج محمد پرویز میاں ،جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر دہلی ہائی کورٹ کے وکیل ڈاکٹر علیم نے شر کت کی ۔تقریب کاآغاز محمد تسلیم کی تلاوت کلام الہی سے ہوا، محمدیوسف نے نعتیہ مجموعہ پیش کیا اور محمد دانیال ،ابو سلیم ،محمد اظہار ،محمد سہیل نے ترانہ ہند پیش کیاجبکہ محمد عارف دہلوی نے قومی یکجہتی پر قطعہ پیش کیا ۔قبل ازیں ادارہ کے ناظم مولوی قاری عمر نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے تمام مہمانان کا استقبا ل کیا۔اس دوران شرکا نے پلوامہ حملہ میں شہید ہو ئے سی آر پی ایف کے جوانوں کے خراج تحسین کیلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی ،ساتھ ہی پسماندگان کو صبر جمیل اور زخمی فوجیوں کو جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ اس موقع پرسماجی خدمتگار معظم علی (لڈوبھائی)نے ذاکر حسین صاحب کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی جانب سے کئے گئے خدمات پرپُر مغز گفتگو کی ۔ڈاکٹر علیم ایڈوکیٹ نے مجاہد آزادی ڈاکٹر ذاکر حسین کے حوالے سے کہاکہ موصوف ہمیشہ اعلی تعلیم حاصل کر نے پر زور دیا کرتے تھے ،نیزہندوستانی میں جدیدتعلیمی نظام و ٹکنالوجی بھی لیکر آئے ،لہذاآج قوم کے نو نہالوں کواعلی تعلیم حاصل کر نے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر پرویز میاں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ماہر تعلیم ذاکر حسین کی خدمات کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ، موجودہ وقت میں نئی نسل سمیت ملکی سربراہان کو ان سے بہت سیکھنے کی ضرورت ہے ۔حاجی پرویز میاں نے یہ بھی کہاکہ موصوف ہندومسلم اتحاد کے سب سے بڑے علمبردار تھے اورقومی یکجہتی ،بقائے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیتے تھے ،ہندوستان کو طاقتور اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے تھے ، ان کی اس خواہش کو ہمیں پورا کر نے کی ضرورت ہے ۔اختتام پر حافظ غفران نقشبندی نے سبھی مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔تقریب کو کا میاب بنا نے میں نئی دشا شکشا سماجک سنستھاکے سربراہ محمد شاکر انصاری ،سلیم اختر،محمد شہزادا لدین ،حاجی انیس الرحمان ،بھائی معراج الدین ،مولانا عبد الواجد ،مولانا جمشید، قاری مبارک ودیگر نے اہم کردار ادا کیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here