نئی دہلی: یونانی طلباء کے لئے تعلیم اور کیرئر کے بہترین مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ہندوستان کی سنٹرل یونیورسٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی نے نہایت ہی مفید دو سالہ کورس Diploma in Pharmacy (Unani) کا آغاز موجودہ سیشن سے کیا ہے۔ اس نئے کورس کے پہلے بیچ میں 40 طلباء کا داخلہ عمل میں آچکا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ Faculty of Natural Scinces میں مرکزی حکومت کے یونانی ادارے CCRUM کے سابق اسسٹنٹ ڈائیریکٹر جناب ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی کو اس یونانی کورس کا Coordinator مقرر کیا گیا ہے۔
پروفیسر طلعت احمد وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی کی پہل اور کاوشوں سے ہی اس کورس کا آغاز عمل میں آیا ہے۔
طب یونانی کے خیر خواہوں کو یہ جان کر مزید خوشی ہوگی کہ ریکس چیرٹیبل ٹرسٹ نے اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے نوجوان طلباء میں طب یونانی کو فروغ دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے چند اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ جن کی مختصر تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔:
ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مابین ایک معاہدے کے تحت ایک ماڈرن لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس میں تمام مطلوبہ Equipments اور Infrastructure ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل کی طرف سے فراہم کیئے جا چکے ہیں اور آئندہ بھی لیبارٹری کی Maintenance کی تمام تر ذمہ داری ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ ہوگی ۔
مورخہ 27 ستمبر 2017 کو Part of Study Programme کے مطابق دو سالہ یونانی ڈپلومہ کے پہلے بیچ کے 40 خوش نصیب طلبہ و طالبات نے مشہور یونانی مینوفیکچرنگ کمپنی ریکس (یواینڈ اے) ریمیڈیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کی فیکٹری واقع گریٹر نوائیڈہ کو Visit کیا۔ ان طلباء کے ہمراہ Faculty of Natural Sciences جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ذمہ داران اور اس کورس کے روح رواں اور کوآرڈینیٹرمرکزی حکومت کے ادارے CCRUM کے سابق اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی صاحب وغیرہ نے بھی ریکس ریمیڈیز کا معائنہ کیا۔
جناب صبور احمد صدیقی صاحب چیئرمین الحرمین فارما نے طلباء کو ایڈرس کرتے ہوئے ریکس ریمیڈیز کا انٹروڈکشن اور تعارفی کلمات پیش کیئے ۔
اس موقع پر ریکس ریمیڈیز پرائیویٹ لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ کے سربراہ جناب محمد شعیب اکرم صاحب نے طالبعلموں کو خطاب کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور روشن مستقبل کے لئے دعائیں دیں اور طلباء کو نصیحت دی کہ وہ بھی نہایت سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ یونانی تعلیم کے بہتر مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔
اس موقع پر جناب محمد شعیب اکرم صاحب نے مندرجہ ذیل فلاحی اقدامات کا اعلان کیا اور بتایا کہ ریکس ریمیڈیز طب یونانی کے فروغ کے لئے شب و روز سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ جہاں بھی طب یونانی کے طالبعلموں کو ہماری خدمات کی ضرورت ہوگی ہم ہمیشہ آپ کا استقبال کریں گے۔
۱۔ پہلے سال کے ڈپلومہ فارمیسی کے تمام طلباء کو ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے سالانہ دس ہزار (Rs.10,000/-) روپے وظیفہ (Stipend) کے طور پر ادا کیئے جائیں گے۔
۲۔ پہلے بیچ کے وہ طلباء جو پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن میں کامیابی حاصل کریں گے انہیں بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔ اول پوزیشن پانے والے کو 31 ہزار روپے، دوئم پوزیشن پانے والے کو 21 ہزار روپے اور سوئم پوزیشن پانے والے طالبعلم کو 11 ہزار روپے ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ کے جانب سے پیش کیئے جائیں گے۔
۳۔ یونانی ڈپلومہ فارمیسی کے طالبعلموں کو سال میں تین مرتبہ ریکس ریمیڈیز پرائیویٹ لمٹیڈ کی فیکٹری واقع گریٹر نوائیڈہ میں پریکٹکل ٹرینگ کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ جس میں مفردات۔ نسخہ سازی۔ پیکنگ اور مینوفیکچرنگ کی باریکیاں طلباء کوسکھائی جائیں گی۔
۴۔ پروگرام کے تحت ماہ ستمبر میں مفردات Crude Drugs ماہ نومبر میں مینوفیکچرنگ اور ماہ دسمبر کے دوران پیکنگ وغیرہ کی تفصیلات کے بارے میں ٹرینگ دی جائے گی۔
آخیر میں ڈپلومہ ان یونانی فارمیسی کورس جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شروع کرنے کے لئے خاص طور پر پروفیسر طلعت احمد صاحب وائس چانسلر ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی صاحب اور ڈاکٹر محمد خالد صاحب وغیرہ کی جدوجہد اور کاوشوں کو جناب محمد شعیب اکرم صاحب نے سراہا اور اس کے لئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں