دہلی حج ہاؤس کی تعمیر کا راستہ صاف،تعمیر پر خرچ ہوگا93.47کروڑ روپیہ

0
806
All kind of website designing

نئی دہلی،29جنوری(ہ س/نیا سویرا لائیو) حکومت دہلی کی طرف سے دہلی میں حج ہاؤس کی تعمیر کا راستہ ہموار کر دیا گیا ہے ۔اس کے لئے دوارکا سیکٹر 22میں جگہ الاٹ کردی گئی ہے اور ایک عمدہ اور عالیشان حج ہاؤس کا پلان بھی تیار ہو گیا ہے ۔حج ہاؤس کی تعمیر پر 93.47کروڑ روپے خرچ آنے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔اس کی تعمیر کا کام اسی سال اپریل سے شروع ہونے کی امید کی جا رہی ہے ۔
حج ہاو¿س پوری طرح سے سینٹرلائزڈ ایئر کنڈیشن سے لیس ہوگا اور یہاں پر تمام طرح کی بنیادی سہولت مہیا کرائی جائے گی۔حج ہاؤس میں خواتین اور مردوں کے قیام کے لئے الگ الگ کمرے بنائے جائیں گے ۔نماز پڑھنے کے لئے الگ جگہ بنائی جائیگی۔باورچی خانہ اور ڈائننگ ہال بھی بنایا جائے گا۔حج ہاؤس میں ہی ایمیگریشن کی تمام کارروائی پوری کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی یہاں پر ایک میوزیم بھی بنایا جائے گاجس میں ہندوستان سے حج کے سفر کے آغاز کے ساتھ ساتھ اب تک کی تمام تاریخ کے بارے میں اطلاعات فراہم کی جائیں گی۔حج ہاؤس کی تعمیر کی ذمہ داری حکومت دہلی کے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے سپرد کی گئی ہے ۔پی ڈبلیو ڈ ی کے افسران کا کہنا ہے کہ حج ہاؤس مکمل طور سے گرین ہاؤس کے طور پر بنایا جائے گا اور یہاں پر شمسی توانائی سے ہی پیدا ہونے والی بجلی کا استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ایئر پورٹ کے قریب ہونے کی وجہ سے حج ہاو¿س کو زیادہ اونچا نہیں بنایا جائے گا۔صرف تین منزلہ بلڈنگ ہی یہاں پر بنائی جائے گی۔حکومت دہلی کے ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے تحت آنے والی دہلی حج کمیٹی کا موجودہ دفتر ترکمان گیٹ میں واقع حج منزل میں موجود ہے ۔یہ جگہ حکومت دہلی کے دہلی اربن شیلٹر بورڈ نے کرائے پر دے رکھی ہے ۔دہلی سے ہر سال سب سے زیادہ عازمین حج سفر کرتے ہیں۔دہلیامبارکی​شن پوائنٹ ہر سال تقریباً 20سے 25ہزار عازمین روانہ ہوتے ہیں۔جنہیں حج ہاؤس نہ ہونے کی وجہ سے درگاہ فیض الہی میں عارضی کیمپ لگا کر ٹھہرایا جاتا ہے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here