لوک نائک (پنتھ) ہسپتال میں میں تکمیل قرآن کریم کی تقریب منعقد اور اکابرین کا خطاب

0
1482
All kind of website designing

نئی دہلی 31 مئی بروز جمعراتشاہی مسجد نرسری نزد درگاہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
لوک نائک (پنتھ) ہسپتال میں رمضان المبارک کی سولہویں شب کی تراویح میں قاری مجاہدالاسلام راجستھانی نے کیا قرآن کریم مکمل
سماعت کے فرائض
مولانا قاری محمد عارف قاسمی امام و خطیب شاہی مسجد نرسری
و چئیرمین.. آل انڈیا امام فاؤنڈیشن نے اداء کئے تراویح میں تکمیل قرآن کے بعد متصلا
مولانا محمد ساجد رشیدی، صدر کل ہند امام ایسوسی ایشن
مولانا عظیم اللہ صدیقی
میڈیا انچارج جمعیت علمائے ہند
مولانا محمد یاسین جہازی قاسمی
انچارج شعبہ تعلیم و تبلیغ جمعیت علمائے ہند نے
یکے بعد دیگرے اپنے اپنے مخصوص انداز میں سامعین کو خطاب فرمایا
مولانا ساجد رشیدی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ روزہ صرف بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں ہے بلکہ ہر ایک مؤمن روزہ دار کے اور واجب ہے کہ وہ ہر قسم کے گناہ سے اجتناب کرے
جیسے جھوٹ نہیں بولنا، اپنی نگاہ کی حفاظت کرنا، اپنے روزہ دار غلاموں (نوکروں) کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرنا وغیرہ
مولانا عظیم اللہ صدیقی صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ رمضان المبارک میں چونکہ قرآن کریم نازل ہوا اسلئے ہمیں اس ماہ مبارک میں قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کرنی چاہیے جو حضرات تلاوت قرآن پاک نہیں کرسکتے انکو چاہیے کہ وہ کسی قرآن کریم کی تلاوت کرنے والےکے قریب بیٹھ جائیں اورسکون سے قرآن کی تلاوت سنیں قرآن کا پڑھنا بھی ثواب اور قرآن کا سننا بھی ثواب ہے اسلئے ہمیں ایسے کسی مواقع کو نہیں چھوڑنا چاہیے
مولانا محمد یاسین صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج تراویح میں قرآن پاک مکمل ہوا مگر ابھی 15 روزہ باقی ہیں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ قرآن کریم تراویح میں سن لیا تو اب تراویح پڑھنے کی ضرورت نہیں جبکہ رمضان المبارک کے پورے مہینہ میں تراویح پڑھنا ایک سنت اور پورا قرآن سننا الگ سنت ہے، اسلئے پورے مہینے تراویح کا اہتمام کریں کسی بھی شب میں تراویح کی ناغہ نہ کریں پابندی کے ساتھ پڑھیں مزید فرمایا کہ آجکل ہم زکوٰۃ ادا کرتے ہیں مگر باقاعدہ طور پر اسکا حساب نہیں کرتے اندازہ سے دیدیتے ہیں جو صحیح شرعی طریقہ نہیں ہے اگر ہم صاحب نصاب ہیں یعنی ہمارے اوپر زکوٰۃ فرض ہے تو مکمل حساب لگاکر ادا کریں
مٹیا محل اسمبلی کے ایم، ایل ، اے
عاصم احمد خان نے بھی شرکت کے ساتھ ساتھ اپنے مختصر سے بیان میں کہا کہ الحمد للہ میں ایک ایسے علاقے سے ایم، ایل، اے ہوں جہاں قدم قدم پر مساجد ہیں اور روز روز کہیں نہ کہیں قرآن تراویح میں مکمل ہورہا ہوتا ہے مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے جب میں ایسی قرآن کی نورانی محفل میں شریک ہوتا ہوں اور اپنے اکابرین علماء سے دعائیں لیتا ہوں میری یہ دعاء اور خواہش ہے کہ گلی گلی میں مکاتب قائم ہوں اور پھر تیار ہوکر بچے بڑے مدرسوں میں جائیں حافظ، قاری، مولوی، مفتی بنیں اور انکے ذریعے سے دین ہم جیسے سیاسی لوگوں تک دین پہنچنا آسان ہو
انکے علاوہ بھی خصوصی طور پر شرکت کرنے والے حضرات
مولانا محمد قاسم نوری قاسمی نائب صدر آل انڈیا امام فاؤنڈیشن، مولانا محمد ضیاء اللہ قاسمی آرگنائزر جمعیت علماء ہند و انچارج الجمعیت بک ڈپو
مولانا قاری محمد احرارالحق جوہر قاسمی
نائب صدر آل انڈیا امام فاؤنڈیشن
مولانا محمد فرقان مدنی
،قاری محمد ساجد گنگوہی
قاری محمد اسلام بڈھنپوری
بھائ محمد افضل الجمعیت بک ڈپو جمعیت علمائے ہند
بھائ محمد شہزاد بجنوری
مولانا محمد داؤد امینی
صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند (دہلی) و مہتمم مدرسہ باب العلوم جعفر آباد نے اپنے مختصر خطاب کے بعد دعاء کرائ دعاء کے بعد شیرینی عشائیہ (ڈنر) کا انتظام تھا اسکے بعد
مولانا قاری محمد عارف قاسمی
نے آنے والے تمام مہمانان کرام کا استقبال اور شکریہ اداء کیا

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here