درگاہ حضرت نظام الدین پر صدیوں سے چلی آ رہی قوالی کی رسم کو بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے

0
1576
All kind of website designing

نئی دہلی،29 جنوری(ہ س/نیاسویرا لائیو) محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر صدیوں سے چلی آ رہی ہے قوالی کی رسم کو درگاہ کمیٹی نے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جمعرات کے دن درگاہ کے صحن میں شام کے وقت منعقد ہونے والے اس قوالی کے پروگرام کو بند کرنے کا فیصلہ اس لئے لیا گیا ہے کہ کیونکہ کچھ لوگوں کے ذریعہ اس قوالی کے پروگرام میں حصہ لینے کے لئے آن لائن ٹکٹ بیچنا شروع کر دیا گیا تھا۔جبکہ آستانے میں منعقد ہونے والے اس قوالی پروگرام کا درگاہ کمیٹی سے کبھی بھی کوئی ٹکٹ نہیں بیچا گیا ۔ یہ پروگرام ہمیشہ سے درگاہ میں آنے والے زائرین کے لئے بالکل مفت رہتا تھا۔درگاہ کمیٹی نے اس معاملے کی شکایت ملنے کے بعد یہ بڑا فیصلہ لیا اور اس کی شکایت تھانہ حضرت نظام الدین اولیا ء میں بھی کرائی گئی۔یہ اطلاع درگاہ کی چیف انچارج کاشف نظامی نے دی ۔
درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء میں ہر جمعرات کو بڑی تعداد میں زائرین حاضری کے لئے آتے ہیں۔اس موقع پر درگاہ کے صحن میں شام میں قوالی کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے ۔اس پروگرام میں درگاہ میں آنے والے زائرین پورے اہتمام کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔اس قوالی پروگرام میں ملک کے ممتاز قوال حصہ لیتے ہیں کچھ لوگوں نے اس قوالی پروگرام کا آن لائن ٹکٹ بکنگ کرنا شروع کر دیا تھا۔ان لوگوں کے ذریعہ اپنا شکار غیر ملکی زائرین اور سیاحوں کو بنایا جاتا تھا۔درگاہ کمیٹی کو جب یہ اطلاع ملی تو وہ حرکت میں آ گئی اور فوری طور پر صدیوں سے چلی آ رہی اس قوالی کی رسم کو بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔گزشتہ جمعرات کو درگاہ کے صحن میں قوالی کا پروگرام منعقد نہیں کیا گیا ۔درگاہ میں جمعرات کو قوالی کے پروگرام کے بند کئے جانے سے درگاہ میں آنے والے زائرین کو کافی صدمہ لگا ہے ۔کیونکہ شام کے وقت زائرین کے ذریعہ صحن میں ہونے والی قوالی کو بڑے ہی اہتمام سے سنا جاتا تھا۔اور قوالوں کو داد تحسین دی جاتی تھی۔
درگاہ کے چیف انچارج کاشف نظامی نے بتایا کہ درگاہ کمیٹی کو جیسے ہی یہ اطلاع ملی کہ کچھ لوگ قوالی کے پروگرام کا آن لائن ٹکٹ بک کر کے غیر ملکی زائرین اور سیاحوں کو ٹھگنے کا کام کر رہے ہیں۔تو ہم نے مل بیٹھ کر سب سے پہلے قوالی کے پروگرام کو ہی بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس پورے معاملے کی اطلاع پولس کو دے دی گئی ہے ۔اور پولس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here