116 کروڑ کی لاگت سے تیار پٹنہ ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح 27 فروری کو

0
501
All kind of website designing
پٹنہ ، ایجنسی :پٹنہ ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح ملک کے چیف جسٹس جسٹس شرد اروند بوبڈے 27 فروری کو کریںگے۔ اس موقع پر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سنجے کرول سمیت ہائی کورٹ کے تمام جج شریک ہوں گے۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔ نئی عمارت میں کورٹ روم ، ججوں کے چیمبر کے علاوہ پارنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ 4 فروری 2014 بسنت پنچمی کے دن نئی عمارت کاسنگ بنیاد وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور اس وقت کے چیف جسٹس جسٹس ریکھا ایم دوشیت کی موجودگی میں ہوا تھا۔ 116 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس عمارت کا تعمیراتی کام دو سال میں مکمل ہونا تھا۔ لیکن تعمیراتی کمپنی کے بیچ میں ہی کام چھوڑے جانے کی وجہ سے کام روکا رہا۔ بعد میں 25.33 کروڑ کی لاگت سے بقیہ بچے کام کو پورا کیا گیا۔ سنگ بنیاد کے وقت وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ نئی بلڈنگ کی تعمیر سے ججوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ مقدمات کا نمٹارہ جلد ہوگا۔ قریب 7 سال میں بلڈنگ بن کر تیار ہواہے۔ اس میں بیسمنٹ کے علاوہ جی پلس تھری بلڈنگ ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here