بہار میں میٹرک پیپر لیک : انگریزی سوالنامہ کو رد کرنے کا مطالبہ

0
967
Symbolic Photo
Symbolic Photo
All kind of website designing
پٹنہ ،20 فروری : ۔سوالنامہ لیک ہونے کی وجہ سے بہار بورڈ نے جمعہ کو 10 ویں کلاس کے لیے ہوا سوشل سائنس امتحان منسوخ کر دیا ہے۔ ادھر آج پھر سوشل میڈیا میں ایک سوالنامہ وائرل ہوگیا۔ اسے ہونے والے انگریزی امتحان کا سوال بتایا جارہا ہے۔ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ سوالنامہ آج ہی کے امتحان کا ہے یا نہیں ۔ اس کی تفتیش جاری ہے۔
امتحان منسوخ کرنے کے مطالبے کو لیکر ناراض طلبہ پٹنہ کے اے این کالج کے قریب سڑک پر آگئے۔ انہوں نے پتھر چلانے شروع کر دئے۔ اس وقت وہاں سے گزر رہی کئی گاڑیوں کو روک کر اس میں توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران کئی راہگیروں کو طلبہ کے غصے کا شکار ہونا پڑا۔ طلبہ کے غصے کی وجہ سے سڑک اور آس پاس کے علاقے میں تھوڑی دیر کے لئے بھگدڑ مچ گئی۔ طلبہ کی کثیر تعداد ہونے کی وجہ سے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ہنگامہ کافی بڑھ گیا تو پولس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے طلبا کو بھگایا۔ ناراض طلبہ نے قریب آدھے گھنٹے تک جم کر وبال مچایا۔ ایک درجن سے زیادہ گاڑیوں کو انہوں نے نشانہ بنایا۔ راہگیروں کی گاڑیوں کو روک کر ان کے شیشے توڑ دئے۔ اس دوران کئی خواتین گاڑی چھوڑ کر ڈر کے مارے بھاگتی نظر آئیں۔حتیٰ کہ طلبہ نے حاملہ خاتون سے بھی مارپیٹ کی۔ پولس نے اس معاملے میں کئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ طلبہ کے غصے کا شکار بنی کئی گاڑیوں میں کافی نقصان ہوا ہے۔ ہنگامہ کی اطلاع پر اے ایس پی لا اینڈ آرڈر اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اس سارے واقعے کا جائزہ لیا اور بدمعاشوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ پولیس نے طلبہ کی تلاش کے لئے اے این کالج کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگالنا شروع کردیا ہے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بدمعاشوں کی شناخت کی جائے گی اور ان کے خلاف ایف آئی آر کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کسی بھی بدمعاش کو نہیں بخشا جائے گا۔ بہار بورڈ نے جمعہ کو میٹرک کے سوشل سائنس کے امتحان کو منسوخ کردیا ہے ۔ اب یہ امتحان ایک بار پھر 8 مارچ کو ہوگا۔ یہ معلومات بہار بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ لاکھ 46 ہزار 504 امیدواروں نے سوشل سائنس کی پہلی شفٹ میں حصہ لیا تھا۔ اب ان کا امتحان 8 مارچ کو دوبارہ لیا جائے گا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here