کسانوں سےجھوٹ بول رہے ہیں مودی،ممتا کا اسمبلی میں دعویٰ:

0
743
All kind of website designing

  سمان ندھی کیلئے 2.5 لاکھ کسانوں کی فہرست بھیجی تھی

کولکاتا ، (ایجنسی)۔ ملک بھر کے کسانوں کو ملنے والی مرکز کی مالی امدادی اسکیم پردھان منتری کسان سمان ندھی کو مغربی بنگا ل میں نافذ نہیں کرنے کولے کر ممتا بنرجی کی حکومت بیک فٹ پر دکھائی دے رہی ہے۔ مرکزی امداد سے کسانوں کو محروم رکھنے کے بارے میں مستقل سوالوں کے گھیرے میں رہنے والی ممتا بنرجی نے پیر کے روز بڑا دعوی کیاہے ۔ ریاستی اسمبلی میں بجٹ بحث میں وزیر اعلی نے کہا کہ کسان سمان ندھی کے لئے انہوں نے مرکز کو 2.5 لاکھ کسانوں کی فہرست پیش کی ہے۔
دراصل، ایک دن پہلے ہی وزیر اعظم نریندر مودی بنگال میں تھے اور ہلدیہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ مغربی بنگال میں کسانوں کو سالانہ 6000 روپے کی مالی مدد نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ممتا بنرجی کی حکومت نے کسانوں کو صرف سیاسی رنجش میں اس سمان ندھی سے محروم کر رکھاہے۔
اس کا جواب دیتے ہوئے ممتا نے کہا ، “مودی کو جھوٹ بولنے کی مشق ہو گئی ہے ۔ وہ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں‘‘۔ ممتا نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، “میں چاہتی ہوں کہبٹائی داراور کھیت میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی کسان سمان ندھی کا فائدہ ملے لیکن ان کی اسکیم (پی ایم کسان سمان ندھی) ایسے کسانوں کے لئے ہے جو دو ایکڑ اراضی پرکاشت کرتے ہیں۔ ہماری حکومت نے کہا تھا کہ مرکزی حکومتہم سے ڈیٹا شیئر کرے لیکن ہمیں کوئی ڈیٹا نہیں دستیا ب کرایا گیا۔ انہوں نے (مرکز)اسٹیٹ پورٹل پر کسانوں کا حساب نہیں دیا۔ وہ اپنے پورٹل پر کسانوں کا الگ سے حساب رکھ رہے ہیں‘‘۔
اس سلسلے میں اسمبلی میں وزیر اعظم کولکھا اپنا خط دکھاتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا ، “مرکزی حکومت نے ہمیں چھ لاکھ کسانوں کے ناموں کی فہرست دی تھی جس کی تصدیق (سروے)ہونی تھی۔ ہم نے ڈھائی لاکھ کسانوں کی فہرست کی تصدیق کی ہے۔ ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم ہر روز ایک لاکھ کسانوں کا سروے کرکے دیں گے۔ ایسا کرکے ، میں نے بار بار وزیر اعظم کو خط لکھا ہے‘‘۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here