فوج کے کتے اب سونگھ کر کورونا مریضوں کو پہچان لیں گے

0
651
All kind of website designing

تین نسل کے کتوں کو پیشاب اور پسینے کی بو سے کورونا وائرس کا پتہ لگانے کی تربیت دی گئی،بھارتی فوج منگل کے روزپل بھر میں کورونا مریضوں کی شناخت کرنے کا لائیو مظاہرہ کرے گی

نئی دہلی ، (ایجنسی)۔ ہندوستانی فوج نے اب پیشاب اور پسینے کی بو سے انسانی جسم میں کورونا کا پتہ لگانے کے لئے اسنیفرڈاگس تیار کئے ہیں۔فوج کی میرٹھ ریماؤنٹ ویٹرنری کور کے ڈاگ بریڈنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر میں ڈیڑھ ماہ کی تربیت کے بعد ، تین نسل کے کتوں کو سیمپل سونگھ کر جسم میں موجود کورونا وائرس کا پتہ لگانے کی تربیت دی گئی ہے۔ انھیں کورونا مریضوں کی شناخت کرنے میں صرف چند لمحے لگتے ہیں جس کا فوج منگل کے روزلائیو مظاہرہ کرے گی۔
ریماؤنٹ ویٹرنری کور (آر وی سی سنٹر اینڈ کالج) کے ڈاگ بریڈنگ اینڈ ٹریننگ سینٹر ، لیبراڈور ، کوکر اسپانیئل اور جنوبی ہندوستانی نسل چیپپرائی میں سے ایک ایک کتا ہے۔ انہیں ڈیڑھ مہینے تک انسانی جسم کے پیشاب اور پسینے کے نمونے سونگھا کر کورونا وائرس کا پتہ لگانے کی تربیت دی گئی ہے۔ تربیت کے بعد ، ان کتوں کے ذریعہ مشتبہ مریضوں کے نمونوں کی شناخت کی گئی۔ پھر ان نمونوں کی میڈیکل رپورٹس کا موازنہ کیا گیا۔ اس طرح فوج کے تربیت یافتہ کتے کووڈ کی شناخت میں تقریباً 99 فیصد کامیاب رہے۔ اس کے بعد تینوں تربیت یافتہ کتوں کو دہلی کینٹ میں ٹرائل کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔ یہاں ڈیڑھ ماہ تک ٹرائل چلنے کے بعد ، اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ تینوں تربیت یافتہ کتے سیمپل سونگھ کر انسانی جسم میں موجود کورونا وائرس کا پل بھر میں پتہ لگالیتے ہیں۔
فوج سے منسلک میڈیکل ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کووڈ۔19 سے متاثرہ شخص کے جسم سے ایک خاص کیمیکل نکلتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کیمیکل کی بوکو سونگھ کر کورونا مریضوں کی شناخت کرنے کے ارادے سے لیبراڈور ، کوکر اسپانیئل اور جنوبی ہندوستانی نسل کے چیپپپرائی کے کتوں کو تربیت دی گئی تھی۔ نمونے میں اس وائرس کی بو ملتے ہی یہ کتے کورونا انفیکشن ہونے کا اشارہ دے دیتے ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here