مہاراشٹر میں بابارام دیو کی کورونل دوا پر پابندی

0
141
All kind of website designing
ممبئی ، ایجنسی: مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے منگل کے روزریاست میں کورونل دوا کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے بابا رام دیو کی پتنجلی کمپنی کی تیار کردہ کورونل دوا کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست کے شہریوں کی صحت کے لئے فائدہ مند نہیں ہے۔انل دیشمکھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پتنجلی کمپنی کی تیار کردہ کورونل دوا کو اشتہاروں میں اینٹی کورونا وائرس بتایا جارہا ہے لیکن انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے کورونل دواکو لے کرکئی سوالات اٹھائے ہیں۔کورونل کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طرف بھی سے کوئی سند نہیں ملی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان وجوہات کی وجہ سے ہی بازار میں کورونل کی فروخت عام شہریوں کی صحت کے لئے فائدہ مند نہیں ہے۔ لہٰذا ، ریاستی حکومت نے مہاراشٹر میں کورونل کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here