آیئے !ریکس کے ساتھ ’یوم جمہوریہ‘ کو بنائیں یادگار

0
1415

راشٹرگان۔ دیش کا سمان۔۲۶ جنوری۔ ۲۶ مقام

نئی دہلی ،نیاسویرا لائیو:ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ جو ہندوستان کی جانی مانی یونانی و آیورویدک دواساز کمپنی ہے اور طب یونانی کے فروغ کے لیئے مختلف طریقوں سے ہندوستان اور دنیا کے مختلف مقامات پر سرگرم عمل ہے تو اپنے ملک کی آن بان شان بڑھانے کے لئے بھی سینۂ سپر ہے۔ اس ۲۶ جنوری ریکس ریمیڈیز ہندی کے مشہور اخبار دینک جاگرن کے ساتھ مل کر راشٹرگان دیش کا مان ۲۶ جنوری ۲۶ مقام پرچم کشائی کرنے جا رہی ہے۔۲۶ جنوری یعنی یوم جمہوریہ پر دہلی، این سی آر کے سات شہروں میں ۲۶؍ اہم مقامات پر راشٹرگان دیش کا مان، پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں آپ کی شراکت داری چشم دید ہوگی ملک کے تئیں آپ کی محبت کی، عزت کی اس عظیم الشان پروگرام کے ذریعے ملک کی ایکتا و سا لمیت کا پیغام دینے کے ساتھ ہی شرکاء کو اپنی صلاحیت دکھانے کا بھی بھرپور موقع ملے گا۔پینٹنگ اور فینسی ڈریس کے مقابلے ہوں گے، جس میں شرکاء کو اپنے گھر سے ہی پینٹنگ اور فینسی ڈریس کی تیاری کے ساتھ آنا ہوگا۔ ریکس ریمیڈیز کی جانب سے سبھی شرکاء کو ریکس برین ٹانک اور دیگر شرکاء کی جانب سے اور بھی بہت سے تحفے دیئے جائیں گے۔اس کے علاوہ پروگرام کی جگہ پر ڈانس، سنگنگ، میمکری، بینڈ اور کویتا و دیگر پروگرام بھی ہوں گے۔ پرچم کشائی کے بعد سبھی ساتھ مل کر قومی ترانے میں شامل ہوں گے۔ ہم اپنی ذمے داری نبھارہے ہیں۔ اب آپ کی ذمہ داری ہے۔ تو آیئے، بڑھائیں ملک کا مان ، سب مل کر گائیں راشٹرگان۔وہ ۲۶؍ مقامات جہاں پر یہ عظیم الشان پروگرام صبح ۳۰۔۹ ؍بجے سے ۱۱؍ بجے تک منعقد ہونے جا رہا ہے وہ اس طرح ہیں: مشرقی دہلی میں (1) مشرقی سنسکریتک کیندر، وکاس مارگ، لکشمی نگرمیں ریکس ریمیڈیز کے منیجنگ ڈائیریکٹر جناب محمد شعیب اکرم صاحب اور جناب آصف ندیم صاحب کمپنی کی نمائندگی کریں گے۔(2) سورج مل وہار مارکیٹ، یمنا اسپورٹس کامپلیکس کے قریب کمپنی کے جناب فیضان اخلاق صاحب ،(3) وجے چوک، کرشنا نگرمیں جناب کاشف نسیم صاحب کمپنی کی نمائندگی کریں گے۔اسی طرح نوئیڈا میں: (1) سیکٹر ۱۸، منوہر لال جیولرس کے سامنے جناب شمشاد احمد صاحب ڈائیریکٹر ریکس ریمیڈیز کمپنی کی نمائندگی کریں گے۔ (2)نوئیڈا اسٹیڈیم، اسپائس مال جہاں ریکس ریمیڈیز کے ڈائیریکٹر جناب محمد عارف صاحب کمپنی کی نمائندگی کریں گے۔ (3) سیکٹر ۶۱گول چکر ترپھلا پارک میں جناب نفیس احمدصاحب ، (4) سیکٹر ۵۰، سینٹرل مارکیٹ میں کمپنی کے ڈائیرکٹر ایڈمن جناب منیف اختر عثمانی صاحب ریکس ریمیڈیز کی نمائندگی کریں گے۔ (5) سیکٹر،۱؍ انڈین آئل بلڈنگ کے قریب جناب آصف خان صاحب ،(6)اسپیکٹرم میٹرو، سیکٹر ۷۸ جہان جناب مبین احمد صاحب کمپنی کی نمائندگی کریں گے۔ گریٹر نوئیڈامیں(1): پری چوک پر جناب سوم ناتھ مشرا جی ، (2)سورج پور انٹری پوائنٹ پر جناب فیروز صاحب ،(3) جگت فارم میں جناب عارف خان صاحب (4)نالج پارک میں جناب ایس کے جھا صاحب کمپنی کی نمائندگی کریں گے۔ غازی آباد میں: (1) الحرمین فارما فواراچوک، نیو آریہ نگرمیں ریکس ریمیڈیز کے میڈیا ڈائیریکٹر جناب صبور احمد صدیقی صاحب اور جناب محمد محسن صدیقی صاحب و جناب علی صدیقی کمپنی کی نمائندگی کریں گے۔(2) چودھری موڑ، امبیڈکرروڈکی طرف جناب جے۔ اکبر صاحب ،(3) جی ٹی روڈ، بندلس شوروم کے پاس جناب محمد عامر، (4) آر ڈی سی، راج نگر میں جناب محمد طارق صاحب(ایم ڈی الحرمین فارما) ریکس ریمیڈیز کی نمائندگی کریں گے۔ (5)ہاپوڑ چنگی چوراہا پر جناب امیرالدین خان صاحب ڈائیریکٹر سیلز کمپنی کی نمائندگی کریں گے۔ (6)راج نگر ایکسٹینشن مین مارکیٹ میں جناب حارث سلیم صدیقی صاحب ،نیو غازی آباد میں: (1)ہیبی ٹیٹ سینٹر ، اندرا پورم میں جناب امیر اختر صاحب، (2)اٹل چوک، اٹلانٹااسپتال کے قریب جناب کاشف صاحب کمپنی کی نمائندگی کریں گے۔ (3)ہنڈن ائیرفورس اسٹیشن گول چکر، موہن نگر پر جناب نسیم اختر صاحب کمپنی کی نمائندگی کریں گے۔ (4)آئی ایم ای کالج، دہلی روڈ پر جناب دانش صاحب ۔مودی نگر میں واقع ایس آر ایم یونیورسٹی میں جناب خلیل الرحمن صاحب کمپنی کی نمائندگی کریں گے۔ ہاپوڑ کے اتر پورا چوراہاپر ڈاکٹر یسین صاحب اور پلکھوا بس اڈہ پر ڈاکٹر اسلم جاوید صاحب ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ کی نمائندگی کریں گے۔

 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here