کورونا کی وباسے تلنگانہ کےعوام اورحکومت دونوں ہی لاپروا

0
721
Health Minister Telangana Etla Rajender
Health Minister Telangana Etla Rajender
All kind of website designing

ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کا کوئی امکان نہیں نہ ہی رات کا کرفیو لگانے کی ضرورت ہے: وزیرصحت تلنگانہ

تلنگانہ،ایجنسی :۔ تلنگانہ میں کورونا کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے لیکن ریاست مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات سے تلنگانہ کے عوام میں تشویش میں مبتلا ہیں۔ مہاراشٹرا میں پچھلے چند روز سے کورونا کے چھ ہزار سے زائد معاملات درج ہورہے ہیں۔ پیر کے روز وزیر صحت ایٹلہ راجندر نے اس کے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ میں دوبارہ کورونا کے خدشات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کا کوئی امکان نہیں نہ ہی رات کا کرفیو لگانے کی ضرورت ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کورونا کے متعلق الرٹ ہے گاندھی، نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز پورے انفراسٹرکچر کے ساتھ کووڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے کیس اب دو سو سے بھی کم ہیں اور اموات میں بھی کافی کمی آئی ہے۔ روزانہ اکا دکا اموات ہی ہورہی ہیں۔ کورونا کے واقعات میں کمی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے زمرہ واری طور پر تمام عوامی مقامات اور تعلیمی ادارے اسکول، کالج وغیرہ کو بحال کردیا ہے۔ یکم فروری سے ہائی اسکول کے بعد 24 فروری سے اپر پرائمری اسکول بھی بحال کرنے کی محکمہ تعلیم کو ہدایات دی گئیں۔ کورونا سے بچنے کیلئے ویکسین تیار کرلی گئی اور اس کے ٹیکے بھی لگائے جارہے ہیں لیکن کوونا وائرس ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ اس کے باوجود ریاست تلنگانہ میں عوام اس کیتعلق اے بے اعتنائی برت رہے ہیں۔ چند ایک مقامات کے علاوہ کہیں بھی احتیاط نہیں برتی جارہی ہے۔ شخصی فاصلہ ملحوظ رکھا جارہا ہے نہ ہی ماسک کی پابندی ہے سینیٹائزر کا استعمال بھی پہلے کے مقابلے کم ہوگیاہے۔ حکومت یا محکمہ صحت کیا جانب سے بھی اب تک کوئی رہنما ہدایات نہیں جاری کی گئیں۔ مہاراشٹرا سے آمدورفت کا سلسلہ جوں کا توں جاری ہے۔ ایسے میں محکمے کے حکام کچھ بھی کہنے سے گریز کررے ہیں۔ مہاراشٹرا سے متصل اضلاع میں انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت پر اکتفا کیا گیا جبکہ آمدو رفت کا سلسلہ بدستور جاری ہے سرحد کے قریب ریاست میں داخل ہونے والے افراد کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ تلنگانہ و مہاراشٹرا آرٹی سی کی متعدد بسیں دونوں ریاستوں کے درمیان چلائی جاتی ہیں جس میں سینکڑوں مسافرین سفر کرتے ہیں۔ جس کے باعث کورونا کے خدشات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ تلنگانہ کے کئی اضلاع مہاراشٹرا کی سرحدوں سے ملتے ہیں تاہم ابھی ضلع کلکٹروں کو بسوں کی حمل و نقل کے کو روکنے سے متعلق احکامات موصول نہیں ہوئے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here