گری راج سنگھ نے راہل گاندھی پرغلط فہمی پھیلانے کا الزام لگایا

0
657
All kind of website designing

راہل نے کیرالہ کا دورہ کرتے ہوئے ماہی گیروں کے لئے الگ وزارت بنانے کا وعدہ کیا تھا

نئی دہلی، ایجنسی:۔ کانگریس کے سابق صدر اور وائنا ڈ کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کیرالہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ماہی گیروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے علیحدہ وزارت تشکیل دینے کا وعدہ کیا ہے۔ پیر کے روز راہل نے ریاست کے کولم ضلع کے تھانگسیری سمندری ساحل پر ماہی گیروں سے بات چیت کی اور وعدہ کیا کہ مرکزمیں اقتدار میں آنے کے بعد ان کے لئے الگ وزارت تشکیل دی جائے گی۔راہل کے اس بیان پر مرکزی وزیر مملکتماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری گری راج سنگھ نے افواہ پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ماہی گیروں سے گفتگو کرتے ہوئے راہل نے کہاتھا کہ جیسے ہمارے کسان زمین پر کھیتی باڑی کرتے ہیں اسی طرح آپ بھی سمندر میں کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ راہل نے کہا ، ‘دہلی میں کسانوں کے پاس وزارتیں ہیں لیکن آپ کے پاس نہیں ہے۔ کوئی بھی آپ کے لئے دہلی میں بات نہیں کرتا ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ خود ماہی گیروں کو وقف ایک وزارت تشکیل دیں گے تاکہ آپ کے موضوعات و مسائل کا تحفظ ہو سکے‘۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2019 میں مسلسل دوسری بار اقتدار میں آنے کے بعد ہی ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت بنادی تھی۔بی جے پی نے ماہی گیروں کے لئے علیحدہ وزارت کے راہل کے وعدے پر طنز کیا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت گری راج سنگھ نے راہل پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں افواہ وغلط فہمی پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا راہل کا بیان ذہنی دیوالیہ پن ہے یا کوئی سوچی سمجھی سازش ..؟ اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل ، 17 فروری کو ، کیرالہ دورے پر آئے راہل نے ماہی گیروں کے لئے وزارت بنانے کے بارے میں بات کی تھی۔ تب بھی بی جے پی نے راہل کے بیان پر جوابی کارروائی کی تھی۔ اس وقت مرکزی کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا تھا کہ راہل الگ سے ماہی گیری وزارت کا مطالبہ کر رہے ہیں جسے وزیر اعظم نریند ر مودی پہلے ہی سال 2019میں تشکیل دے چکے ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here