وجے روپانی بھاشن کے دوران ہوئے بیہوش،پائے گئے کورونا پازیٹیو

0
699
punjab-municipal-corporation-elections
punjab-municipal-corporation-elections
All kind of website designing

 روپانی کی طبیعت اتوار کو اس وقت بگڑگئی جب وہ ودودرہ کے نظام پورہ علاقہ میں محسنہ نگر چوراہے پر ایک عوامی ریلی کو خطاب کررہے تھے ۔

ودودرا: گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ بتادیں کہ وجے روپانی کی طبیعت اتوار کو اس وقت اچانک بگڑگئی تھی ، جب وہ وڈودرہ میں نظام پورہ علاقہ میں محسنہ نگر چوراہے پر ایک عوامی ریلی سے خطاب کررہے تھے ۔ وجے روپانی عوامی ریلی سے خطاب کرتے وقت اچانک بیہوش ہوکر گر پڑے تھے ۔ جیسے ہی ان کا توازن بگڑا ، وہاں ان کی سیکورٹی میں تعینات اہلکاروں نے انہیں فورا سنبھال لیا ۔ وزیر اعلی کو احمد آباد کے مہتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ اب ان کی طبیعت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔اسپتال کے ڈائریکٹر آر کے پٹیل نے کہا کہ وزیر اعلی روپانی وڈودرہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے اسٹیج پر بیہوش ہوگئے تھے ۔ ان کی صحت پوری طرح سے ٹھیک ہے اور انہیں 24 گھنٹے نگرانی میں رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ روپانی کی ای جی سی اور سٹی اسکین سمیت سبھی ٹیسٹ رپورٹ ٹھیک ہے ۔ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔خیال رہے کہ اتوار شام کو گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی 21 فروری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے تین عوامی ریلیوں کو خطاب کرنے کیلئے وڈودرہ میں تھے ۔ شہر کے ترسالی اور کرلی باغ علاقہ میں عوامی ریلی کو خطاب کرنے کے بعد وہ نظام پورہ میں ریلی کو خطاب کررہے تھے ۔ اسی دوران ان کی طبیعت اچانک بگڑگئی ۔ عوام کو خطاب کرتے ہوئے روپانی اسٹیج پر گرگئے ۔ حالانکہ وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں فورا سنبھال لیا ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here