پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ عوام دشمنی سے : پریم چند

0
864
All kind of website designing
پٹنہ ، (ایجنسی)۔ کانگریس کے ایم ایل اے پریم چند مشرا نے آئے دن پٹرول ، ڈیڑل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے اور عوام الناس ، غریبوں ، کسانوں ، مزدوروں اور ٹرانسپورٹروں پر برا اثر پڑرہاہے۔
مسٹر مشرا نے پیر کے روز یہاں کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود پٹرول، ڈیڑل، رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔اس سے عام عوام پر جہاں بوجھ بڑھتاجا رہا ہے وہیں سرکاری خزانے کو بھراجارہا اور تیل کمپنیوں کو بیشمار منافع حاصل ہورہا ہے۔کانگریس لیڈر نے مرکزی حکومت اور بہار حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس کے ایکسائز ڈیوٹی اور ویٹ کی وجہ سے عوام الناس کوپٹرول 45 روپے اور ڈیڑل 43.50 روپے فی لیٹر مہنگا خریدنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے وقت 2014 مئی میں خام تیل کی قیمت
prem Chndra Mishra
116 ڈالر فی بیرل تھی اور پٹرول 74 روپے اور ڈیڑل 57 روپے لیٹر مل رہا تھا۔ اس کے مقابلے میں ا?ج خام تیل کی قیمت ا?دھے سے بھی کم ہونے کے باوجود پٹرول 91.12 پیسے اور ڈیڑل 84.57 روپے فی لیٹر کیوں فروخت ہورہاہے یہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) اور جنتادل یونائیٹیڈ ( جے ڈی یو ) کی حکومت کو بتانا چاہئے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here