شمالی گجرات سیلاب متاثرین کے لیے  جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام ۴۶۲مکانات تیار 

0
1691
جمعیۃ علماء هند کے زیر انتظام گجرات کے دھانیرہ میں تعمیر کئے گئے ماکانات کی چابی سیلاب متاثرین کے سپر کرتے ہوئے جمعیۃ علمائے ہند کا وفد ۔۔۔۔ اس موقع پرجمعیۃ کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی و جمعیۃ کے دیگر مقامی ، ومرکزی ذمہ داران بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔۔۔
جمعیۃ علماء هند کے زیر انتظام گجرات کے دھانیرہ میں تعمیر کئے گئے ماکانات کی چابی سیلاب متاثرین کے سپر کرتے ہوئے جمعیۃ علمائے ہند کا وفد ۔۔۔۔ اس موقع پرجمعیۃ کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی و جمعیۃ کے دیگر مقامی ، ومرکزی ذمہ داران بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔۔۔
All kind of website designing

صفائی کی طرح مکانات بھی بلاتفریق ہندو اورمسلمان دونوں طبقہ کے لئے  ۔تعمیر کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔

 
نئی دہلی/احمد آباد (نیا سویرا لائیو) شمالی گجرات کے دھانیرہ میں جولائی کے اواخر میں آئے تباہ کن سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری کے تحت ۴۶۲؍مکانات تیار ہو چکے ہیں جو جلد بلاتفریق ضرورت مندوں کے حوالے کردیے جائیں گے۔بازآبادکاری کا یہ عمل ملک کی اہم ملی تنظیم جمعیۃ علماء ہند نے مکمل کرلیا ہے ۔ اس سلسلے میں آج تنظیم کے ایک وفد نے دھانیرہ اور رادھن پور کا دورہ کیااور مکانات کا جائزۃ لیا۔ وفد نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پرتنظیم کے مقامی کارکنان شروع سے راحت رسانی ، صفائی اور لوگوں کو تجارت سے جوڑنے اور بازآبادکاری منصوبہ کے تحت مکانات کی تعمیر و مرمت کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جمعیۃ علماء ہند وہ تنظیم ہے جس نے تقریبا دو ہفتے تک دھانیرہ کی ہندو اکثریت علاقے میں کیچڑ میں دبے مکانات کی صفائی کا بڑا کام انجام دیا تھا ۔اس درمیان تنظیم نے یہ محسوس کیا کہ انتہائی ضرورت مندوں کے لیے نئے سرے سے آشیانہ بنانے کی بھی ضرورت ہے ۔ لہذا تنظیم نے لگاتا ر چار ماہ تک طویل محنت کے بعد دھانیرہ میں ۳۶۶، دارھن پور اطراف میں ۶۳اور پاٹن شہر میں ۳۳ ؍مکانات کی مرمت و تعمیر مکمل کرلی ہے۔
وفدکے ذمہ دار مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے بتایا کہ دھانیرہ میں کل ۳۳؍نئے مکانات ہیں ۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ یہاں راحت و بازآبادکاری آپریشن مکمل ہوچکا ہے،ان میں مولانا عبدالقدوس پالن پوری، عتیق الرحمن قریشی ، مولانا ابوالحسن ، مولانا حفظ الرحمن تھور، مولانا شفیق احمد قاسمی مالیگاؤں ، مولانا یونس، مولانا محمود رادھن پور، مولانا داؤد پٹن،مولانا عمران پٹن وغیرہ نے اپنے اپنے علاقوں
 میں کافی محنت کی ہیں، ان حضرات نے تجارت سے جوڑنے کے لیے بھی ۸۰؍ لاریاں اور ۲۰ کیبن بناکر لوگوں کے حوالے کیا ہے ، نیز شروع میں راحت رسانی کے تحت متاثرین کے لیے راحت کیمپ اور میڈیکل سینٹر بھی قائم کیے۔وفد نے بتایا کہ چند مکانات میں لوگ اپنے طور سے رہنے بھی لگے ہیں تاہم باضابطہ طور سے مکانات کی تقسیم کی کارروائی گجرات کے الیکشن کے بعد مکمل کی جائے گی ۔ یہ توقع ہے کہ افتتاح کے موقع پر مولانا محمود مدنی موجود رہیں گے ۔
آج کے وفدمیں مولانا جابر حسن پور ، مولانا عمران گولہ ،مولانا محمد یونس، ماسٹر حسین احمد رادھن پور، عبدل بھائی سما رادھن پور، حاجی محمود کنوینر ، حاجی محمد رفیق وغیرہ شامل تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here