نئی دہلی،17نومبر(محمد ارسلان خان):شائیننگ انڈیا فاؤنڈیشن کے قومی صدر ایم غازی نے کا نگریس کے سینئر لیڈراور اتراکھنڈ، یوپی و میزورام کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی سے بھوپال میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔اس دوران کئی اہم ملکی مسائل پر دونوں کے درمیان کافی لمبی گفتگو ہوئی،خاص طور پر ملک بھر میں پھیل رہی بد امنی اور نفرت پر قریشی صاحب نے افسوس کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ آج جو ملک کے حالات ہیں اور خاص طور پر جو اقلیتوں میں خوف وہشت کا ماحول ہے،اسکے پہلے ایسے کبھی بھی پیدا نہیں ہوئے۔مسٹر قریشی نے مزید کہاکہ آج ہندو-مسلم ایکتا اور آپسی بھائی چارے کی بہت سخت ضرورت ہے،ساتھ ہی شائیننگ انڈیا فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور اسکے مستقبل کے مقاصد کو سن کو انہوں نے بھر پور اعتماد کااظہار کیااور خوب دعاؤں سے نوازا۔اخیر میں فاؤنڈیشن کے چیئر مین ایم غازی نے ان کی خدمت میں گلدستہ اور میمنٹو بھی پیش کیا۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں