طلاق ثلاثہ بل کے خلاف سوائی مادھوپور (راجستھان)میں خواتین کا عظیم الشان جلوس

0
1099
All kind of website designing

نئی دہلی : آل انڈیا مسلم پرسنل پرسنل لا بورڈ کی آواز پر اس وقت پورے ملک میں خواتین کی طرف سے حکومت کے طلاق ثلاثہ بل کے خلاف پروقار انداز پر خاموش احتجاج چل رہا ہے اورلاکھوں کی تعداد میں ہماری ماں بہنیں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور حکومت کے طلاق ثلاثہ بل کو شریعت اسلامی میں مداخلت قرار دے رہی ہیں اسی سلسلہ کا ایک پر امن خواتین کا جلوس صوبہ راجستھا ن کے سوائی مادھوپور میں آج نکلا جس میں کم وبیش پچاس ہزار خواتین نے شرکت کی اور کلکٹر آفس میں میمورنڈم پیش کیااور ان خواتین نے کہا کہ اسلام وہ مذہب ہے جس نے خواتین کو سربلندی اور عزت عطا کی دنیا میں یہی ایک وہ واحد مذہب ہے جو خواتین کے جملہ حقوق کی ادائیگی کا حکم دیتا ہے ،اس کے باوجود موجودہ حکومت عورتوں کے حقوق کی آڑ میں ہمارے ساتھ نا انصافی کررہی ہے۔ ملک کے مختلف مقامات پر خواتین کی طرف سے ہونے والے مظاہرہ کی طرح اس مظاہرہ میں بھی خواتین نے اپنے ہاتھوں میں مختلف قسموں کی تختیاں لئے ہوئیں تھیں جس میں لکھا تھا شریعت ہمارا اعزاز ہے، شریعت میں مداخلت روکو،طلاق ثلاثہ بل کو واپس لو،صدر جمہوریہ کا خطاب افسوسناک ہے اور صدر جمہوریہ کا خطبہ قابل مذمت ہے جیسی تحریروں سے مزین پلے کارڈ ہاتھوں میں لئے خواتین نے پوری سنجیدگی کے ساتھ اسلامی شریعت کی حفاظت میں اپنے گھروں سے نکلیں اور حکومت تک اپنا پیغام پہونچانے میں کامیاب رہیں کہ شریعت ہی ہماری زندگی ہے اور شریعت ہی ہماری پہچان ہے اسے نہ چھیڑا جائے اور اگر اسمیں مداخلت کی کوشش کی گئی تو ہم اس کو کسی بھی صورت میں نہ تو قبول کریں گے اور نہ ہی حکومت کے اس اقدام کو برداشت کریں گے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here