فخرالدین علی احمد میموریل لکچر۱۳مئی کو

0
1622

نئی دہلی :غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام سابق صدر جمہوریہ ہند مرحوم فخرالدین علی احمد کے یوم ولادت کی مناسبت سے ہرسال کی طرح اس سال بھی فخرالدین علی احمد میموریل لکچر کا اہتمام کیا جارہاہے۔ اس دفعہ ممتاز سائنس داں اور زولوجیکل سروے آف انڈیا کے سابق ڈائرکٹر و سابق وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسرمحمد شمیم جیراجپوری ’’انسانوں،جانوروں اور پیڑپودوں کو شدید نقصان پہنچانے والے خوردبینی کیڑے‘‘کے عنوان سے ۱۳مئی کوشام ساڑھے چھے بجے ایوانِ غالب میں خطبہ پیش کریں گے۔ اس جلسے کی صدارت جمّوں اینڈکشمیر کے سابق چیف جسٹس بدر دُرریزاحمدفرمائیں گے۔
پروفیسرمحمد شمیم جیراجپوری کاشمار اس وقت ملک کے اہم سائنس دانوں اور دانشوروں میں ہوتا ہے۔سائنسی موضوعات کے تعلق سے آپ کے بے شمار مضامین قومی اور بین الاقوامی رسائل و جرائد میں شائع ہوچکے ہیں جس سے سائنس کے طلبا اور اساتذہ کوعلمی روشنی مل رہی ہے۔ آپ کئی اداروں کے سربراہ رہ چکے ہیں۔اور آپ نے اپنی سرپرستی میں ایسے اہم علمی امور انجام دیے ہیں جسے آج بھی علمی و سائنسی دنیا میں یاد کیا جاتا ہے۔
فخرالدین علی احمد میموریل لیکچر کی خاص بات یہ ہے کہ اندرکمار گجرال، جسٹس اے۔ایم۔احمدی، موسیٰ رضا،پروفیسر مشیرالحسن،پروفیسر عرفان حبیب، منی شنکر ایئر،پروفیسر جسپال سنگھ، جسٹس مارکنڈے کاٹجو، پروفیسر احتشام حسنین جیسی اہم شخصیات نے اپنے خیالات کااظہار کیا ہے۔ موضوع کی معونیت اور افادیت کو دیکھتے ہوئے امید کی جارہی ہے کہ بڑی تعداد میں اہلِ علم اس لکچر میں موجود رہیں گے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here