’ راشٹریہ ایکتا ادھیویشن ‘میں مختلف مذاہب ومسالک کے افراد نے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا

0
1068
All kind of website designing

نئی دہلی/لکھنؤ،24فروری(محمدارسلان خان):
جموں اورکشمیر کے پلوامہ میں 14فروری کوسی آر پی ایف کے جوانوں کی ٹکڑی پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں44 جوانوں کی شہادت پر پو رے ملک میں غم و غصہ کی لہر ہے ۔خودکش دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کوملک بھر میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ۔اسی کڑی میں لکھنؤ میں’ راشٹریہ ایکتا ادھیویشن ‘میں مختلف مذاہب ومسالک کے افراد نے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید جوانوں کے سوگوار وارثین کے ساتھ اپنی ہمدردری کاا ظہارکیا ۔ ’راشٹریہ شیعہ صوفی سنگھ ‘ کے زیر اہتمام منعقد تعزیتی پروگرام میں معروف شیعہ رہنما مولاناسید کلب جواد نقوی ،مولانا آزاد نیشنل یو نیورسٹی کے وی سی پدم شری پروفیسر اختر الواسع،کل ہند امام تنظیم ائمہ مساجد کے چےئر مین ڈاکٹر مولاناامام عمیر احمد الیاسی ،خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف کے سجادہ نشین صوفی سرور چشتی ،درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے خادم صوفی خواجہ افضال علی نظامی سمیت دیگرعلمائے عظام نے شر کت کی ۔
اس موقع پرمولانا کلب جواد نے اپنی گفتگو میں پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور کہاکہ اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں جوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس دکھ کی گھڑی میں ملک کا مسلمان مضبوطی کے ساتھ اپنی فوج، جموں کشمیر انتظامیہ اور حکومت ہندکے ساتھ کھڑاہے۔مولانا عمیر الیاسی نے پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشت گردانہ خود کش حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور سوگوار وارثین کے ساتھ اپنی ہمدردری کاا ظہارکیا۔مولاناالیاسی نے کہاکہ شہیدوں کی روح کیلئے سکون اور ان کے اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی کو برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کرتے ہیں۔پروفیسر اختر الواسع نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں44 شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام مذاہب امن کی تعلیم دیتے ہیں اور مذہب اسلام بھی امن وآشتی کا مذہب ہے ،جوغم غساری ،رحم دلی ، بھائی چارگی ، انسانی اقدار،رواداری ،انسانیت کی تعلیمات پر چلنے کی تلقین کرتا ہے اور جسطرح سے یہ وحشیا نہ حملہ کیا گیا وہ سخت مذمت کے لائق ہے

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here