نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 66 افراد ہلاک، 20 زخمی

0
872
All kind of website designing
ابوجا : نائیجریا میں مسلح افراد نے دو مختلف برادریوں کی آبادی پر حملہ کرکے 66 افراد کو قتل اور 20 کو زخمی کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں مسلح افراد نے دو برادریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 22 بچوں اور 12 خواتین سمیت 66 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔متاثرہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور شرپسند افراد تھے جن کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا اور عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا تھا تاکہ انتخابات میں رکاوٹیں ڈالی جاسکیں۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے، فی الوقت کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ نائیجیریا میں امن و امان کی صورت حال نہایت مخدوش ہے۔ انتخابات 23 فروری تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here