بی جے پی اعلیٰ قیادت کی میٹنگ میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کی تیاریوں پر گفتگو

0
774
File Photo PM Narendra Modi
File Photo PM Narendra Modi
All kind of website designing
نئی دہلی، ایجنسی : وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی مرکزی قیادت، مورچوں کے قومی صدور، ریاستی صدور، ریاستی انچارج، معاون انچارج، پریاستی جنرل سکریٹری(تنظیم) کی میٹنگ کی شروعات ہوئی۔ اس ایک روزہ میٹنگ میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کے ساتھ ہی نئے زرعی بہتری قوانین پر گفتگو ہوگی۔ بی جے پی جنرل سکریٹر ارون سنگھ نے این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں میٹنگ کی جانکاری دی۔ انہون نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر جے پی نڈا نے دیپ جلا کر میٹنگ کی شروعات کی۔ وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی میٹنگ کیے افتتاحی خطاب میں عہدیداروں کی رہنمائی کی۔ اس کے ساتھ ہی میٹنگ میں ان سبھی لیڈروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو کورونا وباء کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ سنگھ نے بتایا کہ وزیراعظم مودی کے علاوہ جے پی نڈا نے بھی میٹنگ کو خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مودی اور نڈا کے خطاب کے بعد میٹنگ میں تجاویز پر گفتگو ہوری ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے سیشن میں مغربی بنگال، تمل ناڈو، آسام، کیرل، پڈوچیری اسمبلی انتخابات پر گفتگو ہوگی۔ اس سے پہلے ان ریاستوں کے صدورالگ الگ رپورٹنگ کریں گے۔ میٹنگ میں خود کفیل بھارت مہم پر بھی گفتگو ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی نئے زرعی قوانین اور اس کی مخالفت میں ہورہے مظاہروں کے مدنظر بھی میٹنگ میں غورفکر کی جائے گی۔ بی جے پی جنرل سکریٹری نے بتایا کہ میٹنگ میں سبھی ریاستوں کی الگ الگ رپورٹنگ ہوگی، اس کے بعد تنظیمی ڈھانچہ اور مستقبل کے پروگراموں کا اعلان کیا جائے گا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here