میرے مخلص وہمدرداور درجنوں رفاہی اداروں کے سربراہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال: کلیم الحفیظ
سبب تھا کتنے چہروں کی چمک کا
منور جس کے دم سے تھے ادارے
مربی میرا مشفق میرا بھائی
جہاں سے آج رخصت ہو گیا ہے
نئی دہلی :درجنوں فلاحی و رفاہی اداروں کے بانی و سربراہ ڈاکٹر محمد فخرالدین ؒ حیدراآباد بھی اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔یہ بہت بڑی تکلیف کی گھڑی ہے، بہت بڑا نقصان ہے، انسان بڑا بے بس ہے، اس کی نظروں کے سامنے اس کا عزیزو ہمدرد ساتھ چھوڑ جاتا ہے اور اس کے پاس آہوں، سسکیوں اور دعاؤں کے چند الفاظ کے سوا کوئی سرمایہ نہیں
رہ جاتا، یقیناًانسان بڑا بے بس ہے۔اے اللہ رحم کردے، میسکو حیدرآباد کے فاونڈر ۔اسلامک کلچرل سینٹر کے ممبر اور کئی تعلیمی ،فلاحی اور سماجی تنظیموں کے روح رواں میرے مشفق و مربی جناب ڈاکٹر محمد فخرالدین صاحب حیدرآباد مختصر علالت کے بعد مالک حقیقی سے جاملے۔ڈاکٹر صاحب کا انتقال ملت کے نقصان کے ساتھ میرا ذاتی نقصان بھی ہے ۔کیوں کہ ڈاکٹر صاحب میرے لیے سرپرست کی حیثیت رکھتے تھے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ڈاکٹر محمدفخرالدین صاحب کی مغفرت فرمائے ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، مرد مومن تھا چلا گیا۔ان کےپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائےاور ملت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔آمین
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں