’کیرئیرفیئر‘کریسنٹ اسکول دریاگنج میں 31مارچ کو، طلبااور والدین سے شرکت کی اپیل

0
1145
All kind of website designing

نئی دہلی،(محمد ارسلان خان):
پروگریسیو گروپ کے سربراہان نے آج ذمہ داران نے کہاکہ قوم کے ہونہار طلبا کے بہتر مستقبل کے خاطر آئندہ 31مارچ بروز اتوار کو’ کیرفیئر‘کریسنٹ اسکول میں منعقد ہو نے جارہا ہے ، جس میں مختلف شعبوں کے ماہرین شرکت کر کے بچوں کی رہنمائی کریں گے۔ ان خیالات کااظہار آج یہاں منعقدایک پریس کا نفرنس میں گروپ کے ذمہ داران نے کیا ۔
اس موقع پر خرم شہزاد نے بتایا کہ دی پروگریسیو گروپ(رجسٹرڈ) پچھلے 3سالوں سے تعلیم اور صحت کے تعلق سے مختلف اداروں میں متعدد پروگرام منعقد کر چکا ہے ،گروپ کی ہمہ وقت کوشش ہے کہ ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل ہو اور بالخصوص نئی نسل اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان دنوں بچوں کے امتحانات مکمل ہو چکے ہیں ،بالخصوص دسویں اور بارہویں جماعت کے بچوں کے سامنے کیرےئرایک بڑا چیلینج ہے،تعلیم حاصل کر رہے طلباکے والدین بھی اپنے بچوں کو بہتر پلیٹ فارم کیلئے فکر مند ہیں ۔اسکو دھیان میں رکھتے ہوئے پروگریسیو گروپ نے آنے والے اتوار کو دریا گنج میں واقع کریسنٹ اسکول میں ایک کیرےئر فےئر منعقد کرنے جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ اپنے آپ میں ایک منفرد پروگرام ہے ،اس سے پہلے مسلمانوں کے اداروں میں ایسا نہیں ہواہوگاکہ جہاں پر متعدد میدانوں کے پیشہ ور افراد شریک ہوں اور سیدھا بچوں سے مخاطب ہوں۔مسٹر خرم نے مزید کہاکہ ہم مانتے ہیں کہ اگر شروعاتی مرحلے میں ہی بچے کی صحیح رہنمائی ہو جائے تو یقیناًاس بچے کو کا میاب ہو نے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے،اسی لئے والدین بچوں کے کیرےئرپرسنجیدگی سے شروع میں ہی سوچیں،تاکہ بچے کو زیادہ محنت نہ کرنی پڑے۔ایاز عیسی شفیق نے بتایا کہ کیرےئر فےئر میں آئی اے ایس ،پائلیٹ ، سی اے ، جر نلسٹ ، ڈاکٹر ،انٹیرےئر ڈیزائنر ،ایڈوکیٹ ،کمپیوٹرسوفٹ وےئر انجینئراینڈ ہارڈ وےئر انجینئر،سائنٹسٹ ،ٹیچرودیگر شعبہ جات کے ماہرین شرکت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا اصل مقصد یہ ہے کہ بچے ماہرین سے سیکھیں اور بہترمستقبل کے حوالے سے بات چیت کریں کہ ان کو کونسے پروفیشنل کورس اور کم وقت میں کس طرح بہتر نو کریاں حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم والدین کی بھی کو نسلنگ کریں گے ،تاکہ وہ اپنے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے مزید جستجو اور فکر کریں کیو نکہ موجودہ وقت کیلئے اعلی تعلیم اشد ضروری ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ دیگر اداروں کے بچوں کے پاس بہت مواقع ہوتے ہیں مگر قوم کے بچوں بالخصوص پرانی دہلی کے بچوں کے پاس وہ مواقع نہیں مل پاتے ہیں اسی لئے یہ منفرد پروگرام کیا ہے کہ بچے خود ماہرین سے مل کر انہیں ایک حوصلہ وجذبہ ملے گا۔مسٹر ایا زنے یہ بھی بتایا کہ چھٹی جماعت سے بارہویں اور کالج میں تعلیم حاصل کر نے والے طلبا بھی اس فےئر سے استفادہ کر سکتے ہیں۔یحییٰ ھارون نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے بچے بہتر مستقبل حاصل کر کے قوم وملک کی خدمت کرکے والدین کا نام روشن کریں۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کے دن 10بجے سے فےئر شروع ہوگا ،کسی بھی اسکول کے بچے اس فےئر میں آسکتے ہیں صرف آئی کارڈکی بنیاد پر بچوں کا داخلہ ہوگا اسکے علاوہ ہماری اپیل ہے کہ والدین بھی بڑی تعداد میں آئیں ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here