درگاہ خواجہ محمد نظام الدین اولیاؒ کے چیئرمین الحاج سید محمد افسر علی نظامی کے یوم پیدائش کے موقع پرگورمیت بینکویٹ ہال شاندارتقریب منعقد بھائی مہربان قریشی،آل اقبال، ذاکر منصوری، ساریکہ چودھری،الحاج آدم رحمان قریشی،محمدپرویز میاں سمیت دیگر شخصیات کی بڑی تعداد میں شر کت

0
70
All kind of website designing


نئی دہلی،6/جولائی(محمدارسلان خان):پچھلی شب گورمیت بینکویٹ ہال(کڑکڑ ڈوما کورٹ) میں درگاہ حضرت نظام الدین اولیاکے چیئرمین الحاج سید محمدافسر علی نظامی اور سید محمد فخر الدین نظامی کو یوم ولادت کے موقع پر ایک تقریب کاانعقادکیا گیا،جسمیں سبھی مذاہب کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی اور بھائی چارگی و صوفی سنتوں کا پیغام عام کیا۔اس دوران صوفی قوال سید محمدمحسن نظامی اورمحمد سلمان نظامی(ایم. ایس برادرز) نے ہندو -مسلم اتحاد اور قومی یکجہتی کے حوالے سے شاندار کلام پیش کر کے ناظرین کو محظوظ کیا۔ تقریب میں عبد الرحمان ملک(ایم ایل اے،سیلم پور)،دہلی اقلیتی کمیشن کے صدرذاکرخان منصوری،اردواکادمی کے وائس چیئرمین الحاج تاج محمد،مرغاو مچھلی منڈی کے صدر الحاج محمد مہربان بھائی قریشی،سابق کونسلرآل محمد اقبال،دہلی ویمن کمیشن کی رُکن ساریکہ چودھری،سینٹرل وقف کونسل رُکن رئیس خان پٹھان،سرووکون کمپنی کے مالک سیدمحمدقمرالدین، الحاج محمدپرویزمیاں،الحاج محمد آدم رحمان قریشی(مالک،رحمت اللہ ہوٹل، جامع مسجد)،محمدفیصل مہربان قریشی،محمدغفران آفریدی،محمدرحیم الدین سمیت بڑی تعداد میں اہم شخصیات موجودرہے۔ قبل ازیں محمد اخلاق اور محمد شمیم نے سبھی مہمانان کا استقبال کیا،جبکہ آخرمیں پروگرام کے کنوینر افسر علی نظامی نے شکر یہ ادا کیا

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here