آ ل انڈیاجمعیۃ القریش اور آل انڈیامومن کا نفرنس کے اشتراک سے شاندار ترنگا یاترا نکالی گئی

0
96
All kind of website designing

 نئی دہلی،13/اگست(محمد ارسلان خان):75ویں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت آل انڈیا جمعیۃ القریش (رجسٹرڈ)اور آل انڈیا مومن کا نفرنس(رجسٹرڈ) کے اشتراک سے شاندار ترنگا یا ترا نکالی گئی ہے،جسمیں جمعیۃ القریش کے قومی سیکریٹری مصطفی قریشی، مومن کا نفرنس دہلی کے صدرالحاج محمد عمران انصاری،ماسٹرزاہدحسین،شاکر انصاری،پیرجی محمد نعیم احمد،محمد شمیم،ممتاز انصاری،حاجی محمدحنیف قریشی،حاجی فرقان،سید شاہد سمیت مدرسہ تجوید القرآن کے طلبا نے شر کت کی۔ اس موقع پرمصطفی قریشی نے آزادی کے متوالوں کوسلام اوراپناخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو آزادی دلا نے میں متوالوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے قربانی دی جسکو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ آج جس ہندوستان کی فضامیں ہم سب سانس لے رہے ہیں،یہ مجاہدین آزادی کی دین ہے،جنہوں نے ملک کو آزادی دلانے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔الحاج عمران انصاری نے کہا کہ مجاہدین آزادی نے جو ملک کیلئے قربانیاں پیش کیں ہیں،انہیں یاد رکھناچاہئے اورآزادی کے متوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔اس دوران قومی پرچم یاتراکاآغازچمیلیان روڈسے ہوا جو باڑہ ہندوراؤ ہو تے ہوئے آزاد مارکیٹ کے شیواجی روڈ پر واقع مدرسہ تجوید القرآن پر ختم ہوئی نیزسبھی لوگوں نے ایک جشن کے طور پر منایا اورہندوستان زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔

 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here