بستی حضرت نظام الدین میں رہنے والے19 برس کے عمیق گلزار کو پاور لفٹنگ میں سلورمیڈل

0
147
All kind of website designing

نئی دہلی،8/اگست(محمدارسلان خان):بستی حضرت نظام الدین اولیاؒمیں مقیم19 سالہ محمد عمیق گلزاری ولد محمد وکیل احمد گلزاری نے راجدھانی کے راجوری گیٹ میں منعقد دہلی اسٹیٹ پاور لفٹنگ 2022چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کر کے والدین و علاقے کا نام روشن کیاہے۔عمیق گلزاری کے دیش بندھوکالج (ڈی یو) میں گریجویشن کے پہلے سال کے طالبعلم ہیں۔عمیق نے بینچ پریس میں:92.5کلو گرام، اسکوئیٹ میں:150کلو گرام اور ڈیتھ نفٹ میں 165کلو گرام وزن اٹھاکردوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔اس موقع پرعمیق گلزاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس چیمپین شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے کافی جدوجہد کی، تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔ قومی چیمپین شپ میں حصہ لیکر ٹرافی جیتناعمیق کا خواب ہے اور وہ اس خواب کو پورا کرنے کیلئے کافی محنت و مشق کر رہے ہیں،لہذااپنے مقصد پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے انہوں نے اپنی تربیت کے اوقات میں اضافہ کیا ہے۔دراصل ویسٹ حضرت نظام الدین میں واقع کوئیک فٹنس میں محمد ارشاد، محمد شارق اور محمدعامر کی نگرانی میں عمیق مزید تربیت حاصل کررہے ہیں۔اُنکاکہناہے کہ تندرست رہنے کیلئے اور علاقے میں منشیات کی لت سے دور رہنے کیلئے کھیل کود ایک بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے بتایاکہ آگے دیگرفٹنس اور باڈی بلڈر سے متعلق چیمپئن شپ میں حصہ لیکرعلاقے والدین و قوم کا نام روشن کروں گا۔والد وکیل گلزاری اور دادا بزرگ شاعر راز سکندر آبادی نے عمیق کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here