کا نگریس پارٹی کے سینئر لیڈر الحاج محمد سعید خان کی یوم پیدائش پرکا نگریسی کارکنان کا جماؤڑا، سیکڑوں ورکروں نے ایک ساتھ منائی سالگرہ

0
407
All kind of website designing

نئی دہلی،8/اگست(محمدارسلان خان):کا نگریس پارٹی کے سینئر لیڈر الحاج محمد سعید خان کے یوم پیدائش پر آج سیکڑوں کا نگریسی کارکنان نے ا ُنکی رہائشگاہ پر جا کر مبارکباد پیش کی اور عمر درازی کی دعا دی۔اس موقع پر تمام آئے مہمانوں کا سعید خان کے صاحبزادہ حاجی محمداسعد خان نے استقبال کرتے ہوئے شر کت کیلئے شکریہ ادا کیا۔ اس دوران کافی بڑی تعداد میں راجدھانی کے مختلف حلقوں سے کا نگریس کے ورکروں نے سعید خان کومبارکباد دیتے ہوئے منھ مٹھایا کرایاان میں سابق مرکزی وزیر(حکومت ہند)جگدیش ٹائٹلر،سابق ایم ایل اے را جیش جین، چاندنی چوک ضلع کا نگریس کمیٹی کے صدرمرزا جاوید علی،ٹھا کر داس، سینئر سوشل ورکر حاجی محمد شاہد جمال (گڈوبھائی)،سنیل راؤ،معروف سماجی کارکن بھائی خورشیدچوہان،پریم ودھوا،حافظ محمد دانش متین،حافظ،محمد غفران نقشبندی،محمدعامر احمدقریشی،بھائی شفیق، انیس احمد،پون شرما،محمدعاقل چوہان،راجیوشرما، غیاث (ماسٹر جی)سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر الحاج سعید خان نے کہاکہ لوگ مجھ سے اور میرے کام سے محبت کرتے ہیں، میں ان تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور وہ سب میرے لئے وقت نکال کر مبارکبا ددینے آئے،ساتھ ہی میں شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے مزید کام کروں گا۔سعید خان نے سبھی مہمانوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بڑی خوشی ہوتی ہے کہ جب لوگ آپکو ااپنا قیمتی وقت نکال کرسالگرہ کی مبارکباددینے آئیں،میں ان سبھی دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے مشکور وممنون ہوں۔جگدیش ٹائٹلر نے سعید صاحب کو مبارکبا دپیش کرتے ہوئے کہاکہ موصوف ہر کمیو نٹی میں مقبول ہیں،اُنکوبچے،بوڑھے،نوجوان سب پسندکرتے ہیں، ساتھ ہی بھائی چارگی کیلئے سعید خان دہلی 6ہی نہیں بلکہ دارالحکومت میں بڑاکام کررہے ہیں،لوگوں کی بھلائی کیلئے ہمیشہ لگے رہتے ہیں اور یہی سب سے بڑی نیکی ہے،میں انکی عمر درازی کی دعاکرتاہوں۔ راجیش جین اور مرزاجاوید علی نے سعید خان کیلئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے مبارکباددی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here