بہار کے گوپال گنج میں 35 کروڑ کی چرس کے ساتھ چار نیپالی اسمگلر گرفرفتار

0
250
All kind of website designing

گوپال گنج ، (ہندی) : بہار کے گوپال گنج ضلع کے کوچائے کورٹ تھانہ کے بلتھری چیک ناکا کے قومی شاہرہا پر پولس نے 35 کروڑ روپے کے چرس کے ساتھ اتوار کے روز تین نیپالی اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ کوچائے کورٹ تھانہ کی پولس نے بلتھری چیک پوسٹ کے قریب یہ کاروائی کی۔گرفتار کئے گئے اسمگلروں نے نیپال کے ویر گنج باشندہ پرکاش کمار کرمی، وکی کمار شریواستو اور نیپال کے ہی مدھوبن متھول گاو?ں کے ونے کمارسہنی شامل ہیں۔ کوچائے کورٹ تھ انہ انچارج اشونی کمار تیواری نے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ بیلٹھری چیک پوسٹ پر سب انسپکٹر ناگیندر سہنی ، ساجد خان، لالو کمار، رام کمار سنگھ ، امیت کمار اور روی شنکر چودھری کے ساتھ گاڑیوں کی جانچ کر رہے تھے۔ اس دوران ایک پک اپ کو شبہ کی بنیاد پر روکا گیا۔ پک اپ کی جب تلاشی لی گئی تو اس میں باکس بنا کر چھپا کر رکھی گئی قریب دو کوئنٹل 65 کیلو چرس ضبط کی گئی۔
تھانہ انچارج تیواری نے بتایا کہ ضبط کئے گئے چرس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 35 کروڑ روپے ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں کے پاس سے چار موبائل اور ا?دھارکارڈ بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ پوچھ گچھ میں گرفتار اسمگلروں نے بتایا کہ وہ نیپال کے ویر گنج سے چرس کی کھیپ لیکر اتر پردیش کے بریلی جارہے تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here