All kind of website designing

جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے رائے بریلی اونچا ہار حادثے کے جائزہ کے بعد مطالبہ کیا

نئی دہلی ۔۶؍نومبر (نیا سویرا لائیو ڈاٹ کام) جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے رائے بریلی کے اونچاہار میں ہونے والے این ٹی پی سی حادثے کا جائزہ لینے کے لیے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور قلق کا اظہار کیا۔ واضح ہو کہ یکم نومبر کو این ٹی پی سی حادثے میں ۳۴؍افراد کی دردناک موت ہوگئی تھی اورمتعدد زخمی ہو ئے تھے ۔
مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعےۃ علماء ہندکی قیادت میں وفدنے این ٹی پی سی کے سینئر مینیجر اے این سنگھ سے ملاقات کی اور حالات کی جانکاری کے بعد مرنے والوں کے لواحقین کی امداد کے سلسلہ میں سوالات پوچھے ، اے این سنگھ نے بتایا کہ حکومت نے مہلوکین کودو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس پچاس ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔اس کے علاوہ این ٹی پی سی نے ہلاک شدگان کو بیس لاکھ اور زخمیوں کو دس لاکھ بطور معاوضہ روپے دینا شروع کر دیا ہے ،مزید علاج ومعالجہ اور لاشوں کو گھر تک پہنچا نے کی ذمہ داری بھی این ٹی پی سی انتظامیہ کے ذمہ ہے۔وفد نے جہاں معاوضہ کے سلسلے میں اطمینان ظاہر کیا وہیں اس بات پر زوردیا کہ اترپردیش جیسی بڑی ریاست میں جامع ڈیزاسٹر ریلیف فورس تشکیل دی جائے تاکہ ایسے وقت میں منظم طریقے سے فوری بچاؤ کا عمل شروع ہو سکے ۔
ملاقات کے بعد مولانا حکیم الدین قاسمی نے بذریعہ ٹیلیفون رائے بریلی شہر ڈی ایم اور ایس پی سے بھی بات چیت کی اور اس حادثہ کی مکمل انکوائری پر زور دیا۔وفد کے ہمراہ پر تاپگڑھ سے مفتی جمیل الرحمن قاسمی،مولانا فاروق قاسمی، مولانا سید سفیان فیصل ندوی اور مولانا وصی الدین یاسر ندوی، حافظ ذیشان وغیرہ بھی رہے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here