تحفظ ختم نبوت کے عنوان پر علاقہ جمنا پار کی ہنگامی میٹنگ مدرسہ باب العلوم میں منعقد

0
1375
All kind of website designing
نئی دہلی (نیا سویرا لائیو ڈاٹ کام) نامو س رسالت اور شریعت محمدی کی حفاظت پر ہر صاحب ایمان کی ذمہ داری ہے باطل طاقتوں کی سرکوبی کے لئے ہر دور میں علماء کرام نے اپنی نمایا ں خدمات انجا م دی ہیں اور فرقہ باطلہ کی بیخ کنی اور تابو ت میں آخری کیل ٹھوکی ہے ۔موجودہ دور میں باطل قوتیں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کمین گاہوں سے حملہ آور ہورہی ہیں اور اپنی عاقبت کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کی آخرت بھی خراب کررہی ہیں۔ انہی مسائل کی حساسیت کے پیش نظر علماء جمناپار کی ایک میٹنگ مولانا شمیم احمد قاسمی کی صدارت اور مولانا غیور احمد قاسمی کی نظامت میں منعقد ہوئی جس میں علاقہ جمناپار کے نامور علماء کثرت کے ساتھ شریک ہوئے جبکہ نعت و منقبت محمد قاسم شمسی نے پیش کیا۔سماجی خدمت گار ماسٹر نثار احمد نے کہا کہ مسلمانوں کو عقائد سے باخبر کرانا ضروری ہے ۔مولانا محمد آصف محمود قاسمی امام و خطیب انشاء اللہ مسجد چوہان بانگر نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے موضوع پر ائمہ کرام و ذمہ داران مدارس کے پاس کتابوں کا ہونا بہت ضروری ہے اور علما کرام کو ٹھوس مطالعہ کی اشد ضرورت ہے۔مولانا صبیح الدین قاسمی امام و خطیب مسجد عثمان غنی جعفرآباد نے کہا کہ ہماری ذمہ داریاں بہت ہیں اپنے اپنے حلقوں میں لوگوں کی دینی ضروریات کو پوری کرنا علماء کرام کی ذمہ داری ہے ۔مولانا ممتاز احمد قاسمی خطیب و امام جامع مسجد گھونڈہ نے کہا کہ فرقہ باطلہ اور نئے نئے فتنوں سے باخبر رہنا نہایت ضروری ہے ۔مولانا محمد داؤد ظفر اسعدی مہتمم مدرسہ باب العلوم جعفرآباد نے کہا کہ ہمارے علمائے کرام جو بھی تجاویز پاس کریں گے ،مدرسہ باب العلوم ہمیشہ کی طرح پوری مستعدی کے ساتھ اپنا تعاون یپش کرے گا۔ صدارتی خطاب کرتے ہوئے علاقہ کے سرپرست مولانا شمیم احمد قاسمی نے کہا کہ جو بھی کام کیا جائے دارالعلوم دیوبند اور اکابر علما کرام کی ہدایت کے مطابق کریں اور تمام علماکرام کا ایک تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے تاکہ ہمارے نوجوان فضلاء کرام بہترین اور مدلل انداز میں اسلامی عقائد کی تشریح کر سکیں۔قاری محمد ہارون اسعدی کارگزار جنرل سکریٹری جمعےۃ علماء صوبہ دہلی نے کہاکہ ہر دور میں فرقہ باطلہ الگ الگ بھیس بدل کر آتا ہے لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ ہمارے علمائے کرام اس کا بھرپور طور سے منہ توڑ جواب دے کر عوام کو آگاہ کرتے ہیں اور جو اس دور میں فرقہ باطلہ ہیں چاہے وہ قادیانی ہوں چاہے وہ شکیلیت ہو اس کا بھی انشاء اللہ بائیکاٹ کرکے اسلامی نقطہ نظر سے جواب دیا جائے گا۔اہم شرکاء میں مولانا اسلام الدین قاسمی نائب صدر جمعےۃ علماء صوبہ دہلی، مولانا ابراہیم صدر جمعےۃ علماء غازی آباد، مفتی شکیل احمدامام و خطیب ملت مسجد چوہان بانگر، مفتی جنید احمد ، مفتی شہبازامام و خطیب گڈھے والی مسجد، مولانا مشرف احمد امام و خطیب اقصیٰ مسجد وجے محلہ، مولانا مرتضیٰ امام و خطیب مسجد حذیفہ ویلکم، قاری نور محمد امام و خطیب جامع مسجد منڈولی، مولانا اخلاق امام و خطیب مدینہ مسجد مصطفی آباد، مولانا عطا ء اللہ ویلکم ، مولانا محمد طاہر مہتمم مدرسہ حیات العلوم، مولانا خلیل احمد صدر جمعےۃ علماء ضلع شمال مشرقی دہلی، قاری محمد آزاد ، قاری محمد اسعد، مولانا شمس القمر، قاری ارشاد، محمدسعدبطور خاص موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here