کیا شری شری سپریم کورٹ کے فیصلہ پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں

0
1102

مسلمانوں کو ڈرا دھمکا کر سنگھ پریوار کے منظور نظر بن جائیں گے؟ عبدالعزیز 

کلکتہ. 7مارچ: شری شری روی شنکر کے دھمکی آمیز بیان پر مصنف، صحافی اور سماجی کارکن عبدالعزیز نے جب فون پر ’آرٹ آف لیونگ‘ جس کے بانی مبانی شری شری ہیں کے ترجمان اور ڈائرکٹر سے چند سوالات کے جوابات جاننا چاہا تو انھوں نے لکھ کر بھیجنے کی گزارش کی تاکہ وہ شری شری کو دکھاکر جوابات دے سکیں۔ عبدالعزیز نے ای۔میل کے ذریعہ ایک خط میں روی شنکر سے دریافت کیا ہے کہ کیا انھوں نے بیان دے کر سپریم کورٹ کی توہین نہیں کی، یہ جانتے ہوئے کہ بابری مسجد کا مقدمہ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس بیان سے ججوں کو متاثر کرنا مقصد ہے یا دباؤ دے کر اکثریت کے حق میں فیصلہ کرانا مقصود ہے۔ کیا انھوں نے مودی حکومت کی توہین یہ کہہ کر نہیں کی کہ یہ ایک ایسی حکومت ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد نہیں کرسکتی۔ کیا اکثریتی طبقہ کی توہین نہیں کی یہ کہہ کر کہ وہ خون خرابہ اور ملک میں خانہ جنگی پر آمادہ ہوجائے گا، کیونکہ اس کے اندر دہشت گردانہ جذبہ پرورش پارہا ہے۔ کیا ملک کے شہریوں کا اپمان نہیں کیا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو ماننے سے انکار کردیں گے۔ خط کے آخر میں صحافی عبدالعزیز نے پوچھا ہے کہ کیا شری شری مسلمانوں کو ڈرا دھماکر بابری مسجد سے دستبردار کرنے اور قانونی لڑائی سے محروم کرنے کی چال ؟ بلیک میل کرنے کی کوشش کی نہیں ہے؟ ساری دنیا کو زندگی بسر کرنے کا حق سکھا رہے ہیں یا خانہ جنگی اور خون خرابہ کا درس دے رہے ہیں یا اکسا رہے ہیں؟ اسی کو آرٹ آف لیونگ (Art of Living) کہتے ہیں۔ ذرا بتانے کی زحمت فرمائیے۔ 
آرٹ آف لیونگ کے ڈائرکٹر شری شری کے ترجمان شری گوتم ویگ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آج ہی جواب لکھا کر بذریعہ ای میل بھیج دیں گے۔ 
آج فون پر عبدالعزیز کو سوامی اگنیویش نے بتایا کہ آج وہ شری شری کے بیان کی پرزور مذمت کریں گے جس سے شری شری کو اپنی حیثیت اور حقیقت معلوم ہوجائے گی۔ سوامی جی نے مزید کہاکہ ’’جب بہت سے لوگ شری شری کی مذمت کریں گے تب ہی وہ راہ راست پر آسکتے ہیں۔ کئی بار وہ میرے پاس آئے تو میں نے سمجھانے کی کوشش کی مگر ان پر رام مندر کا بھوت سوار ہے‘‘۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here