کمزوروں کی مدد او ران پر احسان کرنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے: غیو راحمد قاسمی

0
1906
کھجوری میں رہائش پذیر روہنگیائی مسلمانوں میں جمعیۃ علماء ہند کی وفدقاری محمد ہارون اسعدی، قاری شاہنواز، مولانا محمد عابد قاسمی صدر جمعیۃ علماء دہلی کپڑے تقسیم کرتے ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
All kind of website designing

نئی دہلی، 7، (پریس ریلیز)کھجوری میں رہائش پذیر روہنگیائی مسلمانوں میں جمعیۃ علماء کی طرف سے نئے کپڑے تقسیم کئے گئے مولانا غیور احمد قاسمی کی قیادت میں پچاس سے زائد خاندانوں کی خواتین کو دو دو عدد نئے سوٹ دئے گئے وفد میں قاری محمد ہارون اسعدی، قاری شاہنواز نائب امام نورانی مسجد، مولانا محمد عابد قاسمی ریاستی صدر جمعیۃ علماء دہلی نے کہا کہ مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ہر علاقہ میں ان لوگوں کے لئے مدارس اور ائمہ مساجد فکر کریں۔ قاری محمد ہارون اسعدی نے کہا کہ ان لوگوں کو روزگار کی ضرورت ہے صاحب حیثیت لوگ ان کے روزگار میں تعاون او ررہنمائی کریں تاکہ یہ لوگ اپنے بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی گذار سکیں۔
مولانا غیو راحمد قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے محتاج بندوں کی ضرورتوں میں خرچ کرنے کو اللہ تعالیٰ کو قرض دینا قرار دیا ہے جبکہ اللہ بے نیاز ہے بلکہ باری تعالیٰ پوری کائنات کے خالق اور رازق ہیں ہم لوگ یتیم بچوں، بیوہ عورتوں کی کفالت کریں۔ غریب محتاجوں کی مدد کریں ان کی دینی عصری تعلیم میں مدد کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے دونوں جہاں میں اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائیں اللہ کے پیارے نبیؐ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی مسلمان کوضرورت کے وقت کپڑا پہنائے گا اللہ تعالیٰ اس کو جنت کے سبز لباس پہنائے گا۔ مولانا غیور قاسمی نے کہا اپنے مال میں سے کچھ مال اللہ تعالیٰ کے راستہ میں خرچ کرنے سے مال میں کمی واقع نہیں ہوتی بلکہ اللہ تعالیٰ کئی گنابدلہ عطا فرماتے ہیں۔ شرم وہار کالندی کنج، اتم نگر، بڈیلہ فریدآباد، میوات وغیرہ میں بڑی تعداد میں لوگ قیام پذیر ہیں اصحاب خیر ذمہ داران مدارس ائمہ عظام ان حضرات کے پاس جاکر ضروریات معلوم کرکے پوری کرنے میں مدد کریں دعوت وتبلیغ کے ذمہ دار ان کے دین وایمان کی فکر کریں تین روز اور عشرہ کی جماعتیں لیکر جائیں۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here